ETV Bharat / state

سینیٹائزرکی آڑمیں گٹکھا اسمگلنگ کا پردہ فاش - محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگس مہاراشڑ نے گتکھا ضبط کیا

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں تھانے فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن کی ٹیم نے ویر ہاوس علاقے راہنال کے مونی صورت کمپلیکس میں واقع کنٹینرمیں سینی ٹائزرکے پیچھے چھپا کررکھے گئے 37 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کا سو بوری مختلف برانڈ کا ممنوعہ گٹکھا کے علاوہ تقریباً 15 لاکھ روپے کا کنٹینر اور لاکھوں روپے مالیت کا سینی ٹائزر ضبط کیا۔

سینیٹائزرکی آڑمیں گٹکھا اسمگلنگ کا پردہ فاش

author img

By

Published : Jun 2, 2020, 3:50 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں تھانے فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن کی ٹیم نے ویر ہاوس علاقے راہنال کے مونی صورت کمپلیکس میں واقع کنٹینرمیں سینی ٹائزرکے پیچھے چھپا کررکھے گئے 37 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کا سو بوری مختلف برانڈ کا ممنوعہ گٹکھا کے علاوہ تقریباً 15 لاکھ روپے کا کنٹینر اور لاکھوں روپے مالیت کا سینی ٹائزر ضبط کیا۔

سینیٹائزرکی آڑمیں گٹکھا اسمگلنگ کا پردہ فاش

اس کاروبار میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا گیاجس میں ایک ٹرانسپورٹر اور ایک اسکا ساتھی شامل ہے۔

اطلاع کے مطابق تھانہ فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈ منسٹریشن کے جوائنٹ کمشنر سنیل بھردواج کی جانب سے موصولہ خفیہ اطلاع کے مطابق وبائی بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمباکوسے بنی سبھی اشیاء پر مکمل پابندی عائدکردینے کے باوجود گٹکھا مافیاطرح طرح کے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے۔

محکمہ کو ایک مخبر سے ملی اطلاع کے بعد بھیونڈی کے گودام کے علاقےمیں ایورویدک سینی ٹائزرکے باکس کے پیچھے گٹکھا کی بوری چھپا کررکھا گیا ہے۔

اس کے بعد محکمہ کے اسسٹنٹ کمشنر بھوشن مورے،ودیگر افسران نے چھاپہ مارکرممنوعہ گٹکھا سمیت کنٹینر کو ضبط کرتے ہوئے نارپولی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرا دیا۔

واضح ہوکہ چند روز قبل ہی محکمہ نے 88 لاکھ روپئے کا گٹکھا ضبط کیا تھا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.