ETV Bharat / state

مہاراشٹرگرام پنچایت انتخاب: مہاوکاس اگھاڑی کی شاندار کارکردگی

author img

By

Published : Jan 18, 2021, 11:02 PM IST

ریاست مہارشٹر میں 14ہزار گرام پنچایتوں میں ہوئے انتخابات کے نتائج کا آج اعلان کیا گیا، جن میں 4 ہزار سے زائد گرام پنچایتوں پرکانگریس پارٹی نے اکثریت حاصل کی ہے، جبکہ کل 14ہزار گرام پنچایتوں کے 80 فیصد نشستوں پر مہاوکاس اگھاڑی کے امیدواروں نے کامیابی کا پرچم لہرایا ہے۔

Minister of Revenue Balasaheb Thorat
وزیر محصول بالاصاحب تھورات

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر و وزیر محصول بالاصاحب تھورات نے نتائج پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نتائج سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت نے اپنے ایک سالہ کارکردگی کے دوران ریاست کی عوام کا بھرپور اعتماد جیتا ہے۔

دوسری جانب اس الیکشن میں بی جے پی کی شرمناک شکست ہوئی ہے، مگر بی جے پی کے لیڈران اپنی شکست کا اعتراف کرنے کے بجائے جھوٹے اعداد وشمار پیش کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مگر جس عوام نے مہاوکاس اگھاڑی کے امیدواروں کو کامیاب کیا ہے وہ اصل حقیقت سے واقف ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تھورات نے مزید کہا کہ ریاست کی عوام کو مہاوکاس اگھاڑی حکومت پر بھرپور اعتماد ہے اور آج کے گرام پنچایت انتخابات کے نتائج نے اس پر مہر ثبت کردی ہے۔

کولہاپور، نندوربار، لاتور، ناندیڑ، امراؤتی، ایوت محل، ناگپور، وردھا، چندرپور، عثمان آباد، واشم اور بلڈانہ اضلاع میں کانگریس نمبر ون کی پارٹی بن کر ابھری ہے۔

اسمبلی انتخابات کی مانند عوام نے اس انتخابات میں بھی بی جے پی کو شرمناک شکست سے دوچار کرتے ہوئے کانگریس، این سی پی وشیوسینا کے امیدوراوں کے حق میں اپنی حقِ رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔

ودربھ میں کانگریس پارٹی کو بھرپور کامیابی ملی ہے جہاں اس نے 50فیصد سے زائد گرام پنچایتوں پر اپنا پرچم لہرایا ہے، وردبھ کی عوام نے کانگریس کو بغیر کسی تردد کے بھرپور کامیابی دی ہے،

مراٹھواڑہ میں کانگریس کی نشستوں اور ووٹنگ شیئر میں بھی اضافہ ہوا ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہاں بھی کانگریس نمبرون کی پارٹی بن کر ابھرے گی۔

تھورات نے کہا کہ اس انتخابی نتائج میں بی جے پی کی جو شرمناک شکست ہوئی ہے وہ دراصل اس کی پالیسی وپروگرام کی ناکامی ہے، جسے عوام نے مکمل طور پر خارج کردیا ہے۔

بی جے پی کے بیشتر لیڈران اپنے آبائی گاؤں میں بھی بی جے پی کو کامیاب نہیں کراسکے ہیں اور اپنی عادت کے مطابق عوام کے درمیان جھوٹے اعداد وشمار پیش کرکے اپنی پارٹی کو سب سے بڑی پارٹی ہونے کا جھوٹا دعویٰ کررہے ہیں، یہ لوگ اپنی شکست کا اعتراف کرنے کے بجائے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہیں چاہیے کہ کھلے دلوں سے اپنی شکست تسلیم کریں، گرام پنچایت کے اس الیکشن میں مہاوکاس اگھاڑی کے کامیاب ہونے والے امیدواروں کو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں، مجھے یقین ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی کی کامیابی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.