ETV Bharat / state

Govt Teachers Protest اورنگ آباد میں اساتذہ کی احتجاجی ریلی

اورنگ آباد شہرمیں اساتذہ کی جانب سے مختلف مطالبات کولے کر ریلی نکالی گئی۔ ڈویژنل کمشنرآفس پر پہنچ کراساتذہ کی احتجاجی ریلی جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ احتجاجی ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔Govt Teachers protest

author img

By

Published : Sep 12, 2022, 4:10 PM IST

اورنگ آباد میں اساتذہ کی احتجاجی ریلی
اورنگ آباد میں اساتذہ کی احتجاجی ریلی

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں سینکڑوں اساتذہ نے مختلف مطالبات کو لے کر ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ اساتذہ نے گنگاپور کے رکن اسمبلی کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے ان کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔Govt Teachers protest In Aurangabad In Maharashtra

اورنگ آباد میں اساتذہ کی احتجاجی ریلی

اساتذہ نے رکن اسمبلی پرشانت بمب کے بیان کو غلط اور بے بنیاد بتایا ہے. انھوں نے بتایا کہ خواتین اور ان کے شوہر درس و تدریس کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ ان کی بحالیاں الگ الگ مقامات پر ہوئیں۔ جبکہ حکومت کے جی آر کے مطابق میاں اور بیوی دونوں ہی نوکری پر ہوں تو دونوں کو ایک ہی مقام پر نوکری کے لئے مقرر کرنا چاہیے لیکن ایسا عملی طور پر نہیں ہو پا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Sonali Phogat Death Case سونالی پھوگاٹ موت کیس کی تحقیقات سی بی آئی کو سونپی جائے گی

اسی لئے ایسے اساتذہ اسکول کے کوارٹرز میں نہیں رہ پاتے لیکن رکن اسمبلی پرشانت بمب نے ایسے اساتذہ کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے جو سراسر غلط ہے اور بے بنیاد ہے۔

حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اس معاملے میں حکومت اپنا موقف ظاہر کرے، ساتھ ہی پرشانت بمب سے کہا گیا کہ وہ اپنا بیان واپس لے۔رکن اسمبلی پرشانت بمب کو اپنے بے بنیاد بیان کے تعلق سے اساتذہ سے معافی بھی مانگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.