ETV Bharat / state

Ajit Pawar On Farmers حکومت خریف سے پہلے کسانوں کو بروقت فصل قرض فراہم کرے، پوار

author img

By

Published : Mar 14, 2023, 7:53 PM IST

ریاست میں کسان قدرتی آفات اور زرعی پیداوار کی کم قیمتوں کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔ اس کی وجہ سے ریاست میں کسانوں کی خودکشی جیسےمعاملات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ کسانوں کو مراعات فراہم کرنے کے لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ کسانوں کو خریف کے قرضے بروقت دستیاب کرانے کے لیے پہل کرے۔ یہ باتیں اپوزیشن لیڈر اجیت پوار نے کہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

ممبئی: مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اجیت پوار نے 'رائٹ ٹو ریپلائی' کے تحت آج کہا کہ کسانوں کو خریف سیزن سے پہلے بروقت اور مناسب فصل قرض فراہم کیا جانا چاہئے اور کھاد اور بیجوں کی قیمتوں میں کمی کی جانی چاہئے۔ پوار نے کہا کہ ریاست میں پیاز کے کاشتکار گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہیں اور ریاستی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ سبسڈی خاطر خواہ نہیں ہے۔ اپوزیشن نے پیاز کے کاشتکاروں کو راحت دینے کے لیے کم از کم 500 روپے فی کوئنٹل سبسڈی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے دیگر فصلوں کی طرح پھلوں کے باغات کے لیے بھی رعایتی شرح پر قرضہ ا سکیم شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ریاست میں کسان قدرتی آفات اور زرعی پیداوار کی کم قیمتوں کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔ اس کی وجہ سے ریاست میں کسانوں کی خودکشی جیسےمعاملات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ کسانوں کو مراعات فراہم کرنے کے لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ کسانوں کو خریف کے قرضے بروقت دستیاب کرانے کے لیے پہل کرے اور اس کے لیے الگ انتظام کیا جائے۔ نیز کھاد اور بیج کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ کسانوں کی پیداواری لاگت کم ہو۔ پوار نے کہا کہ کسانوں کے فصل بیمہ کے دعووں کو مسترد کرنے کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے حکومت کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ مداخلت کرے اور فصل بیمہ کمپنیوں کو مناسب رائے دے۔انہوں نے کہا کہ جن کسانوں کو قدرتی آفات کا معاوضہ نہیں ملا ہے انہیں بروقت دیا جائے۔ کسانوں کے بجلی کے بل معاف کرنے کا فیصلہ لیا جائے۔ چنے، کپاس، پیاز سمیت زرعی پیداوار کے خریداری مراکز کو فوری طور پر شروع کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Union Budget 2023 سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے مہاراشٹر ممبئی کو اس بجٹ میں کچھ نہیں ملا، اجیت پوار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.