اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے سرکاری ہسپتال میں کام کرنے والی نرسوں نے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال شروع کر دی ہے۔ ان نرسوں کا کہنا ہے کہ حکومت بند کی گئی پنشن شروع کرے، ورنہ وہ غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر جائیں گی۔ سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والی نرسوں کا کہنا ہے کہ انہیں نہ چاہتے ہوئے بھی اپنے حق کے لیے ہڑتال پر جانا پڑ رہا ہے، کیونکہ حکومت ان کے مطالبات پورے نہیں کر رہی ہے۔ مہاراشٹر نرسنگ فیڈریشن کی صدر اندومتی تھوراٹ کا کہنا ہے کہ ریاست بھر کے کلاس 3 اور کلاس 4 کے تمام محکموں میں کام کرنے والے ملازمین آج سے ہی غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔
ہڑتال پر جانے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت چاہے کسی کی بھی ہو وہ صرف لوگوں سے جھوٹ وعدے کرتے ہے، ان سرکاری ملازمین گزشتہ کئی سالوں سے اپنی پنشن کے لیے احتجاج کر رہے ہیں، لیکن ان ملازمین کے مطالبے کو حکومت سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہیں۔احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو یہ سرکاری ملازمین اپنے کام پر واپس نہیں آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛مسجد محمد بن عبداللہ ڈیولپمنٹ کمیٹی کا چیئرمین حاجی عرفات کو منتخب کیا گیا
مہاراشٹر میں ان دِنوں سرمائی اجلاس چل رہا ہے اور اس اجلاس سے سرکاری ملازمین کو امید تھی کے وزیرِ اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ ناگپور کے اجلاس میں پرانی پنشن کے معاملے پر ان کے حق میں کچھ بات کریں گے لیکن انکے جو مطالبات ہے وہ پورے ہو جائینگے لیکن کسی نے بھی سرکاری ملازمین کا مدا اجلاس میں نہیں اٹھایا ہے۔