مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا ہے کہ مساجد میں مؤذنین، ائمہ اور خطیبوں اور دیگر ملازمین کو مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ، اقلیتی بہبود اور ریاستی حکومت کی جانب سے ماہانہ تنخواہ دی جانی چاہئے۔
رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مسلم عمائدین کے وفد کے ساتھ نائب وزیر اعلی اجیت پوار سے مل کر ان کے سامنے یہ مطالبہ پیش کیا ہے۔
ابوعاصم اعظمی نے اس مسئلہ پر توجہ مبذول کرتے ہوئے کہا 'مغربی بنگال، راجستھان، ہریانہ، پنجاب، کیرالہ اور دہلی جیسی ریاستوں میں محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے ائمہ، مؤذن اور خادمین کی تنخواہ ادا کی جاتی ہے، اسی نہج پر ریاست مہاراشٹر میں اقلیتی وقف بورڈ کی جانب سے تنخواہ دینے کا نظام ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیے
مدھیہ پردیش: بس حادثہ 45 لاشیں برآمد، لواحقین کے لیے پانچ لاکھ کا معاوضہ
وہیں اس درخواست پر اجیت پوار نے جلد از جلد مناسب اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔