ETV Bharat / state

مالیگاؤں: سرکاری ہسپتالوں میں جلد ہی جدید مشنری کا نظم ہوگا

مالیگاؤں میں مسلسل کورونا کے مریضوں میں ہو رہے اضافے کو دیکھتے ہوئے اسپیشل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پنکج آشیا نے عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے آج کہا کہ جلد ہی سرکاری ہسپتالوں میں جدید مشینری کا انتظام کیا جائے گا.

author img

By

Published : May 29, 2020, 10:11 PM IST

سرکاری ہسپتالوں میں جلد ہی جدید مشنری کا نظم ہوگا

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں مسلسل کورونا کے مریضوں میں ہو رہے اضافے کو دیکھتے ہوئے اسپیشل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پنکج آشیا نے عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے آج کہا کہ جلد ہی سرکاری ہسپتالوں میں جدید مشینری کا انتظام کیا جائے گا.

ڈاکٹر پنکج آشیا کو خدشہ تھا کہ رمضان بعد مسلم علاقوں میں کورونا مریضوں میں اضافہ ہوگا۔ لیکن رپورٹز کے مطابق مالیگاؤں سینٹرل علاقہ میں مریضوں کی تعداد بڑھنے کے بجائے تیزی سے مریض صحت یاب ہورہے ہیں۔

اس سلسلے میں آگے کا لائحہ عمل پر غور و فکر کرنے کے لئے اور حالات کو سمجھنے کے لئے ڈاکٹر آشیا نے ساتھی محمد مستقیم ڈگنیٹی (سیکرٹری جنتادل سیکولر پارٹی) سے خصوصی ملاقات کی. اور انھوں نے مستقیم ڈگنیٹی سے کہا کہ اب سرکاری ہسپتالوں میں بھی کورونا مریضوں کا علاج کیا جائے گا اور ان ہسپتالوں میں بھی جدید مشینری سہولیات فراہم کی جائے گی.

مالیگاؤں شہر کی حزب اختلاف پارٹیاں شروع سے ہی کورونا وائرس کے مریضوں کی علاج کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں کوشاں تھیں. حالانکہ نجی ہسپتالوں کو کارپویشن کے زریعے قرنطینہ مرکز بنایا گیا ہے. لیکن اب جیون اور منصورہ ہسپتال کورونا مریضوں کیلئے بند ہوچکے ہیں. فی الحال جج ٹریننگ سینٹر اور نیا فاران ہسپتال میں مریض زیر علاج ہیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.