گوا پولس کی کرائم برانچ نے صرافہ تاجر سوپنل والکے کے قتل کے معاملے میں آج دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
پولس ذرائع کے مطابق دو ملزمین اونکار پاٹل اور ایڈیشن گونزالویس کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ تیسرے ملزم مصطفیٰ شیخ کی تلاش جاری ہے۔
جنوبی گوا کے مڈگاؤں میں بدھ کے روز تاجر کا قتل کردیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ پرمود ساونت نے تاجر کے قتل پر افسوس ظاہر کیا اور پولس کو اس معاملے میں بدمعاشوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔