دھولیہ: مہاراشٹر کے ضلع دھولیہ کے سندکھیڑا تعلقہ کے چوگاؤں میں ایک سالہ بچی جھولے سے نیچے گرم چائے کے برتن میں گر گئی اور ایک طرف سے شدید جھلس گئی۔ بچی کو دھولیہ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرواپچار ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ Girl dies after falling into hot tea pot In Dhule
سندکھیڑا پولیس اسٹیشن میں حادثاتی موت درج کی گئی ہے، اس واقعہ سے چوگاؤں میں غم کا ماحول ہے۔ بچی کی موت سے اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ سند کھیڑا تھانے کے اے ایس آئی جی جی ٹھاکرے اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ Girl Dies after Falling into Hot Tea Pot