ETV Bharat / state

اورنگ آباد: گنگا پور کے کووڈ ہسپتال میں غریبوں کا مفت علاج

author img

By

Published : May 2, 2021, 6:57 AM IST

کورونا وبا سے مقابلے کے لیے اب گاؤں کی سطح پر بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ گنگا پور تعلقہ کے لاسور اسٹیشن میں 100 بستروں والا کووڈ کیئر سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ یہ اسپتال گنگا پور کے ایم ایل اے پرشانت بمب نے قائم کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔

free treatment of needy in covid hospital of gangapur
گنگا پور میں غریبوں کا کووڈ اسپتال میں مفت علاج

ایک طرف ملک کی مختلف ریاستوں میں آکسیجن اور ادویات کی قلت کی وجہ سے ہاہا کار مچا ہے تو دوسری طرف مہاراشٹر میں تیسری لہر کا مقابلہ کیسے کیا جائے اس کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

گنگا پور کے رکن اسمبلی پرشانت بمب نے اپنے حلقے میں تمام جدید سہولیات سے آراستہ 100 بیڈ کا اولین کووڈ اسپتال قائم کردیا۔

اس اسپتال میں 22 آئی سی یو، وینٹی لیٹر بیڈس اور 78 آکسیجن بیڈ ہیں۔ اس طرح 100 بستروں کا اسپتال قائم کیا گیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس اسپتال میں علاج بلامعاوضہ ہوگا۔

حال ہی میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ہر ضلع سطح پر کووڈ اسپتال قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پرشانت بمب نے قومی صدر کے اعلان کو عملی جامہ پہنایا اور نہ صرف اسپتال قائم کیا بلکہ ایک آکسیجن پلانٹ بھی قائم کیا جو قدرتی گیس کو جذب کرکے اسپتال کی ضرورت پوری کرے گا۔

بی جے پی لیڈر ڈاکٹر بھاگوت کراڑ کا کہنا ہے کہ ریاست میں کورونا کے مریضوں کے علاج میں کوئی کسر چھوڑی نہیں جائے گی۔ اس پر نظر رکھنے کے لیے ایک ٹاسک فورس بنائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

مہاراشٹر کا یوم تاسیس سادگی سے منایا جائے گا

اورنگ آباد میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ کسی سیاسی لیڈر کی پہل پر 100بیڈ کا اسپتال قائم ہوگیا۔ جہاں کسانوں، مزدوروں اور غریبوں کو مفت علاج ملے گا، لیکن کیا ہی اچھا ہوتا کہ اسی نوعیت کے اقدامات ملک بھر میں قبل از وقت کیے جاتے تو شاید منظر کچھ اور ہوتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.