مہاراشٹر کے کوکن میں آئے سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے۔ اب یہاں کے لوگوں کی بنیادی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک غیر سرکاری تنظیم انجمن دردمند کے ذریعہ ایک شاپنگ مال کھولا گیا ہے جس میں سیلاب زدگان کو ضرورت کی ہر وہ اشیاء موجود ہے جس کی اُنہیں اشد ضرورت ہے۔
جامع مسجد ممبئی کے دارالفتاء کے چیف قاضی مفتی اشفاق قاضی نے یہاں کے بارے میں روشناس کرایا اور اندر کیا کیا چیزیں موجود ہیں وہ بھی دکھایا۔
سیلاب کے زد میں آنے والے لوگ اس کوشش سے بہت خوش ہے انہیں اس بات کا امکان بھی نہیں تھا کہ بنا کسی حکومتی امداد کے چند لوگوں کی مدد سے اس طرح کے شاپنگ مال کھڑا کھڑا کر دیا جائے گا جہاں سیلاب سے متاثرہ اہل خانہ کو دس ہزار روپئے تک کی مفت خریداری کا موقع ملےگا۔
مفتی اشفاق قاضی نے کہا کہ 'ان علاقوں میں عوام کی ضرورت کے حساب سے ہی اس شاپنگ مال میں چیزیں رکھی گئی ہیں۔ اسکے لئے غیر سرکاری تنظیم کے کارکنان نے اُن لوگوں کو دس ہزار روپئے کے مفت کوپن تقسیم کیے جسے وہ اس شاپنگ مال میں خریداری کر سکتے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: کوکن میں سیلاب متاثرین کے لیے مالی تعاون کی اپیل
ممبئ میں غیر سرکاری تنظیموں کے سربراہان ابھی بھی کوکن کے سیلاب زدہ علاقوں کے حالات بہتر بنانے کے لئے جی توڑ جدوجہد کر رہے ہیں جسکے سبب ملکی اور غیر ملکی پیمانے پر امداد کا بھی کام جاری ہے تاکہ کوکن کے تباہ ہونے والے علاقے پھر سے آباد ہوجائیں۔