ETV Bharat / state

مالیگاوں: پیلے کارڈ ہولڈرز کو راحت پہنچانے کی کوشش - پیلے کارڈ ہولڈرز

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں جاری ماہ مئی میں پیلے راشن کارڈ ہولڈرز کو پانچ کلو چاول مفت تقسیم کیا جائے گا۔

malegaon
malegaon
author img

By

Published : May 10, 2020, 11:03 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 1:23 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں جاری ماہ مئی میں پیلے راشن کارڈ ہولڈرز کو پانچ کلو چاول مفت تقسیم کیا جائے گا۔

مفت چاول کے ساتھ ایک کارڈ پر ایک کلو دال بھی دی جائے گی۔

جنتا دل سیکولر پارٹی کے سکریٹری محمد مستقیم ڈِگنیٹی نے ایف ڈی او آفس اور پرانت آفس پہنچ کر تفصیلات طلب کی جس دوران یہ پتہ چلا کہ مقامی ایف ڈی او محکمہ مفت دال اور چاول کی فراہمی 20 مئی کے بعد شروع کرنے کی تیاری میں ہے۔

رمضان کا مبارک مہینہ جاری ہے اور غریب عوام کو اناج کی سخت ضرورت ہے، ایسے حالات میں پیلے راشن کارڈ والوں کو جلد از جلد راحت ملے۔

مفت چاول اور دال کی فراہمی عید سے پہلے ہو اس کے لئے مستقیم ڈِگنیٹی نے متعلقہ حکام سے گزارش کی کہ آپ 20 مئی کے بعد دال اور چاول کی فراہمی کے بجائے 15 مئی سے پہلے راشن دکانوں سے مفت اناج کی فراہمی کریں تاکہ عید سے پہلے عوام میں تقسیم مکمل ہوجائے۔

مہا گٹھ بندھن آگھاڑی اور جنتادل سیکولر کے اس مطالبے پر ایف ڈی او اور پرانت آفیسر نے یقین دلایا کہ پیلے کارڈ والوں کو مفت چاول اور دال کی فراہمی 15 مئی سے شروع کردی جائے گی۔ اس کے لئے ضروری کارروائی بھی پیر کے دن سے شروع کر دی جائے گی۔

Last Updated : Jun 2, 2020, 1:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.