ETV Bharat / state

اورنگ آباد: پٹائی کے معاملے میں چار سکیورٹی گارڈز معطل

اورنگ آباد کے سرکاری ہسپتال گھاٹی میں زیر علاج ایک مریض کے رشتے دار کی پٹائی ہسپتال میں تعینات سکیورٹی گارڈس نے کر دی، معاملے کی اطلاع ہسپتال انتظامیہ کو ملنے کے بعد انتظامیہ نے معاملے میں ملوث چاروں سکیورٹی گارڈز کومعطل کردیا ۔

پٹائی کے معاملے میں چار سکیورٹی گارڈز معطل

author img

By

Published : Jun 2, 2020, 9:54 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع سرکاری اسپتال گھاٹی میں زیر علاج ایک مریض کے رشتے دار کی پٹائی ہسپتال میں تعینات سکیورٹی گارڈز نے کر دی، جس کا ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ اس معاملے کی اطلاع ہسپتال انتظامیہ کو ملنے کے بعد انتظامیہ نے معاملے میں ملوث سبھی سکیورٹی گارڈز کومعطل کردیا ۔

پٹائی کے معاملے میں چار سکیورٹی گارڈز معطل
پٹائی کے معاملے میں چار سکیورٹی گارڈز معطل
ذرائع کے مطابق ایک مریض کا رشتہ دار میڈیکل سے دوا خرید کر ہسپتال کے وارڈ میں دینے کے لئے جا رہا تھا اس دوران سکیورٹی گارڈز نے اسے اندر جانے سے منع کیا تو رشتہ دار نے سکیورٹی گارڈز سے کہا کہ وہ دوا دے کر وارڈ سے باہر آجائے گا لیکن گارڈز نے رشتہ دار کو اندر نہیں جانے دیا۔
پٹائی کے معاملے میں چار سکیورٹی گارڈز معطل۔ویڈیو

اس تعلق سے مریض کے رشتہ دار اور سکیورٹی گارڈز کے درمیان بحث ہونے لگی معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ سیکیورٹی گارڈز نے مریض کے رشتے دار کی پٹائی کر کے اسے رسیوں سے باندھ دیا جس کا ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پٹائی کا ویڈیو وائرل ہوتے ہی سیاسی رہنما فوری طور پر گھاٹی اسپتال پہنچ کر میڈیکل سپریٹنڈنٹ، سے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔

جس کے بعد گھاٹی اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے مارپیٹ میں ملوث چارو سیکوریٹی گارڈز کو معطل کر دیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.