ETV Bharat / state

مالیگاؤں کے چار افراد کی سڑک حادثے میں موت، 7 شدید زخمی

مالیگاؤں میں دردناک سڑک حادثہ میں پیش آیا جس میں چار افراد کی موت واقع ہوگئی، جب کہ اس حادثہ میں 7 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں بغرض علاج اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ Four people died in a road accident in Malegaon, 7 seriously injured

Four people died in a road accident in Malegaon

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 11:29 AM IST

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے متعدد اضلاع میں سڑک حادثات میں ان دنوں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گزشتہ روز منماڑ کے قریب ایک کنٹینر اور سوئفٹ کار کے درمیان تصادم میں ناسک کے 5 نوجوانوں ہلاک ہونے کی خبر کے بعد مالیگاؤں کے چار افراد کی کنڑ گھاٹ پر ایک دردناک سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔ ضلع میں ایک دن میں دو مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تلجا پور اکل کوٹ سے گھر لوٹ رہے عقیدت مندوں کی ٹویرا کار کنڑ گھاٹ میں کھائی میں گر گئی۔ اس حادثہ میں چار افراد ہلاک اور سات شدید زخمی ہو گئے۔ کار میں سوار تمام مسافر مالیگاؤں کے جاجواڑی سے تعلق رکھتے تھے۔ اس حادثہ میں پرکاش گلاب راؤ شرکی، شیلا بائی پرکاش شرکی، ویشالی دھرمیندر سوریاونشی اور پوروا گنیش دیش مکھ کی موت ہوگئی جب کہ انوج دھرمیندر سوریاونشی وغیرہ دیگر افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے اور وہ زیر علاج ہے۔ جب کہ اس حادثہ کے بعد ڈرائیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مالیگاؤں: سڑک حادثہ میں تبلیغی جماعت کے 2 ارکان ہلاک

اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ناسک کے رابطہ وزیر دادا بھوسے نے چالیس گاؤں کے ایم ایل اے منگیش چوان کو اس حادثہ کی اطلاع دی۔ جس کے بعد وہ مقامی پولیس اور اپنے کارکنان کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو گہری گھاٹی سے باہر نکالا۔ اس کے بعد انہیں علاج کے لیے قریب کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ وہیں دوسری طرف گزشتہ شب ایک اور حادثہ پیش آیا، جب منماڑ کے قریب انکاواڈے ریلوے فلائی اوور پر ایک کنٹینر سوئفٹ کار آپس میں ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں 5 نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والے نوجوانوں کا تعلق ناسک شہر سے تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.