ETV Bharat / state

Road Accident In Palghar ممبئی احمدآباد ہائی وے پر سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک - Palghar Police

پالگھر میں ممبئی احمدآباد ہائی وے پر ایک درد ناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں چار افراد کی موت ہوگئی ہے۔ Four People Died In Road Accident

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 31, 2023, 9:36 AM IST

Updated : Jan 31, 2023, 12:04 PM IST

پالگھر: ریاست مہاراشٹر کے پالگھر میں ممبئی احمدآباد ہائی وے پر کار اور بس کے مابین تصادم ہوگیا جس میں موقع پر ہی چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پالگھر پولیس کے مطابق یہ واقعہ دہانو علاقے میں پیش آیا ہے جہاں ایک کار ممبئی سے گجرات جا رہی تھی تبھی کار بے قابو ہوکر بس سے ٹکرا گئی ۔اس درد ناک حادثے میں چار افراد دم توڑ گئے۔ یہ خوفناک حادثہ آج صبح تقریباً 5 بجے ممبئی احمد آباد ہائی وے کے دہانو علاقے میں پیش آیا۔ کار گجرات سے ممبئی کی طرف آرہی تھی۔ ممبئی احمد آباد ہائی وے پر مہالکشمی پل کے پاس پہنچنے کے دوران ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا۔ جس کے بعد مخالف سمت سے آنے والی لگژری بس سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے خوفناک حادثہ پیش آیا۔

  • Maharashtra | Four people died on spot in a collision between a car and a bus on Mumbai-Ahmedabad highway in Dahanu area of Palghar district. The car was enroute Mumbai from Gujarat and rammed into the bus after the car driver lost control of the vehicle: Palghar Police pic.twitter.com/PMa8bXfrAa

    — ANI (@ANI) January 31, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ ممبئی گوا ہائی وے پر 19 جنوری کو صبح ایک سڑک حادثے میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ یہ خوفناک سڑک حادثہ ممبئی-گوا ہائی وے پر منگاؤں کے قریب صبح 4.45 بجے پیش آیا تھا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سومناتھ کھڑگے نے بتایا تھا کہ متاثرین وین میں رتناگیری ضلع کے گوہاگر جا رہے تھے، تبھی ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی اور یہ حادثہ پیش آیا۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں بیٹھے مسافروں نے دم توڑ دیا۔ رائے گڑھ ضلع کے ایس پی سومناتھ کھڑگے نے بتایا کہ اس حادثے میں 5 مرد، 3 خواتین اور ایک لڑکی سمیت 9 لوگوں کی موت ہوئی۔ فی الحال پولیس افسر نے بتایا تھا کہ ایک چھوٹا لڑکا زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے منگاؤں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : Nine People Killed in Truck Van Collision ممبئی گوا ہائی وے پر ٹرک اور کار میں تصادم میں نو افراد ہلاک

Last Updated : Jan 31, 2023, 12:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.