ETV Bharat / state

کورونا متوفی کے اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے کی سازش میں چار گرفتار

کورونا وائرس سے مرنے والے شخص کے اکاؤنٹ سے پیسے ٹرانسفر کرنے کی سازش والوں کو کرائم برانچ نے گرفتار کیا ہے۔

ٍFour arrested in conspiracy to withdraw money from deceased's account
کورونا متوفی کے اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے کی سازش میں چار گرفتار
author img

By

Published : Jul 28, 2020, 5:14 PM IST

کورونا وبا کے دوران آن لائن دھوکہ دہی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ کورونا کی وجہ سے مرنے والے ایک شخص کے اکاؤنٹ سےآن لائن فراڈ کرنے کا پلان بنایا گیا، لیکن واردات سے پہلے ہی فراڈ کرائم برانچ کے ہتھے چڑھ گئے۔

کورونا متوفی کے اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے کی سازش میں چار گرفتار

دراصل ممبئی کے دہیسر علاقے میں ایک بلڈر کی کورونا کی وجہ سے ہونے والی موت کے بعد ان کی ہی کمپنی میں کام کرنے والے ایک ملازم نے ان کے فرضی دستاویز تیاّر کر کے ان کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکالنے کی تیاری کر رکھی تھی۔ اس کی جانکاری ممبئی کرائم برانچ کو ہوئی اور انہوں نے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

ملزمین نے بلڈر کی آفس سے کئی سارے دستاویز بھی غائب کیے تھے۔ پیسے ٹرانسفر کرنے کے لئے ملزم اپنے موبائل میں متعدد ایپ بھی انسٹال کر چکے تھے، لیکن کرائم برانچ نے بروقت ان کے خلاف کارروائی کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔

فی الحال کرائم برانچ یہ پتا لگانے کی کوشش کر ہی ہے کہ کیا ان لوگوں نے اس سے پہلے بھی کہیں اس طرح کی واردات انجام دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.