ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، آج ان کی کل تعداد 40 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ آج ضلع ناسک میں دو بزرگ مریضوں میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا، جنھیں فوری طور پر سہیادری ہسپتال میں داخل کرادیا کیا گیا۔
خیال رہے کہ ان دونوں مریضوں میں ایک 64 برس کے شخص کا تعلق مالیگاؤں سے ہے اور دوسری 63 برس کی خاتون کا تعلق سات پور گاؤں سے ہے۔
![ملک پھیلی مہلک وبا کورونا وائرس کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، اسی ضمن میں مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اب چالیس بتائی جارہی ہے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/malegaoncoronavirusupdates_16042020154734_1604f_1587032254_364.jpg)
واضح رہے کہ مالیگاؤں شہر کے کل چالیس مریضوں کو کورونا وائرس مثبت ہے۔ کورونا مریضوں کو تین درجہ بندی میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلی درجہ بندی ایسے مریض کی ہے، جن کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں لیکن انھیں کوئی تکلیف نہیں ہے۔
دوسری درجہ بندی میں ایسے مریض ہیں جن کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں اور انھیں تھوڑی تکلیف ہے۔
تیسری درجہ بندی میں ایسے مریض شامل ہیں، جن کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں اور انھیں بہت زیادہ تکلیف ہے، اور انھیں آکسیجن کی ضرورت بھی ہے تو ونٹیلیٹر لگایا جاتا ہے۔
واضح رہے مالیگاؤں شہر کے تمام مریض پہلے درجہ بندی میں ہی ہیں اور انھیں جیون ہسپتال اور منصورہ ہسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
ان کے اہل خانہ کو قریش جماعت خانہ اور مالیگاؤں ہائی سکول میں رکھا گیا ہے، اسی طرح سے آج تک پورے ناسک ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 48 ہے، ان میں 40 مالیگاؤں، پانچ ناسک اور تین دیگر دیہات سے ہیں۔