ETV Bharat / state

راشٹر وادی پارٹی میں شرائط کے ساتھ شمولیت اختیار کریں گے: آصف شیخ

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں گزشتہ روز سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے فیصلہ کن اجلاس کا اہتمام کیا۔ اس جلسے میں آصف شیخ سمیت ان کے رفقاء بڑی تعداد میں نظر آئے۔ اس جلسے کو لے کر گذشتہ ہفتہ بھر سے مالیگاؤں شہر کے عوام سمیت سیاسی لوگوں میں تجسس برقرار تھا کہ اس جلسے میں آصف شیخ کس پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے ہیں۔

former mla asif sheikh held a public meeting in malegaon
راشٹر وادی پارٹی میں شرائط کے ساتھ شمولیت اختیار کریں گے: آصف شیخ
author img

By

Published : Mar 6, 2021, 2:26 PM IST

سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے شہر کے موجودہ حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے موجودہ ایم ایل اے کی کارکردگی پر سوال اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ مالیگاؤں شہر کے ایم ایل اے شہری عوام کے کسی کام نہیں آرہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے اس دوران کئی کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی پر نشانہ سادھا ہے۔ آصف شیخ نے اپنے بیان میں اس بات کی وضاحت کی کہ انہوں نے کانگریس سے کیوں استعفیٰ دیا۔

اس کو لے کر شہریان میں اب بھی تجسس برقرار تھا۔ آصف شیخ نے کہا کہ میں نے کانگریس پارٹی سے مسلمانوں کیلئے ریزرویشن کے معاملے کو لے کر کافی متحرک رہا لیکن کانگریس پارٹی کی جانب مسلم ریزرویشن کیلئے تساہلی کا مظاہرہ کیا جارہا تھا اور یہی بات کی وجہ سے آصف شیخ نے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

اس استعفیٰ کے بعد مالیگاؤں شہر کے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے شہریان کے مشورے کا خیر مقدم کیا ہے اور 21 رکنی ڈرافٹ کمیٹی کی تشکیل دی اور یہ کمیٹی نے آصف شیخ کو 15 نکات پر مشتمل مسودہ پیش کیا۔

آصف شیخ نے ان نکات کو عوام کے سامنے رکھا اور کہا کہ راشٹر وادی کانگریس پارٹی ان 15 تجویز پر کھرا اترتی ہے اور ان کے مطالبات کو مانتی ہے تو وہ راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے اور عوامی مشورے میں بھی شہر کے عوام نے راشٹر وادی کانگریس پارٹی شامل ہونے کا مشورہ دیا۔

اس اجلاس کے آخری میں آصف شیخ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ڈرافٹ کمیٹی کے جو 15 نکات شہر کی ترقی کے تعلق سے ان نکات کو وہ راشٹر وادی کانگریس کے اعلیٰ ذمہ داران کے سامنے رکھیں گے۔ اگر راشٹر وادی کانگریس ان نکات میں سے شہر کے کچھ مسائل بھی حل کرنے کیلئے راضی ہوگئی تو آصف شیخ راشٹر وادی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

former mla asif sheikh
سابق رکن اسمبلی آصف شیخ

آصف شیخ نے اس پروگرام کے تعلق سے کہا کہ پولیس انتطامیہ کی جانب سے اس پروگرام کو کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، لیکن وہ اس کی اجازت لئے تھے اور تحریری طور پر لکھ کردیا تھا کہ اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ سو لوگ آئیں گے اور سبھی کو ماسک بھی تقسیم کیا جائے گا لیکن جب بھی پولیس انتظامیہ نے اس پروگرام کو کرنے کی اجازت نہیں دی۔

مزید پڑھیں:

مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے 1111 نئے کیسز

انہوں نے کہا کہ پولیس اس سلسلے میں جو بھی قانونی کارروائی ہو وہ کرسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.