ملک کی خواتین کے فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے سرگرم ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں،اب مذکورہ تنظیم کی کارکردگی سے متاثر ہوکر بیرون ممالک کی خواتین اور طالبات بھی ممبئی آکر ان کی سرگرمیوں کا باریکی سے جائزہ لے رہی ہیں۔
A wonderful achievement of an NGO to make women self-reliant
دراصل مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی کی کالینہ نامی علاقہ میں منجشا سنگھ نامی خاتون کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے ملک کی خواتین کو افلاس و غربت باہر نکال کر انہیں بااختیار بنانے سرگرم ہیں،ان کی ان سرگرمیوں سے نہ صرف ملک بلکہ بیرونی ممالک کی خواتین بھی متاثر ہیں۔
مصر اور مراکش جسیے ممالک کے کئی طالبات اور خواتین منجشا سنگھ کی سرگرمیوں کو دیکھنے اور ان کا باریکی سے جائزہ لینے کے لئے ممبئی آئی ہیں،بیرونی ممالک سے آئی طالبات کا کہنا ہے کہ وہ بھی ان سرگرمیوں کو اپنے ممالک میں نافذ کر کے وہاں بھی خواتین کو بااختیار بنانے کے مہم کی شروعات کرینگی۔
منسجشا سنگھ کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانے کے لئے ہماری سرگرمیاں گزشہ کئی سالوں سے جاری ہیں،اور اب اسے سمجھنے کے لئے بیرونی ممالک کی طالبات اور خواتین بھی یہاں آکر ان سرگرمیوں کا جائزہ لے رہی ہیں۔
وہیں ’’سجاتا ساونت آدرش فاونڈیشن’’ کی سربراہ سجاتا کہتی ہیں کہ ہماری غیر سرکاری تنظیم گزشتہ 6 برسوں سے خواتین کو بااختیار نے کےلئے جدو جہد کر ر ہی ہے،اسی لئے غیر ملکی خواتین اور طالبات یہاں آئی ہیں۔
مزید پڑھیں:بھاگلپور: جیویکا مہیلا گرام سنگٹھن خواتین کو خود کفیل بنانے میں سرگرم
انہوں نے مزیدکہا کہ اس دفعہ دس ملکوں سے تعلق رکھنے والی 18 طاللبا و خواتین آئیں تاکہ وہ ہماری سرگرمیوں کا جائزہ لے سکیں،اور اسے اپنے ممالک میں نافذ کرسکیں۔