ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں آئی جے فیسٹیول میں عوام کا جم غفیر

Food Festival In Aurangabad اورنگ آباد میں دعا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آئی جے فیسٹیول منعقد کیا گیا، جس میں کئی سارے شہر کے چھوٹے کاروباریوں کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس فیسٹیول میں خواتین اور بچوں کے لیے لذیذ کھانوں کی دکانیں لگائی گئی ہیں۔

اورنگ آباد میں آئی جے فیسٹیول میں لوگوں کی امڈی بھیڑ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 17, 2024, 2:25 PM IST

اورنگ آباد میں آئی جے فیسٹیول میں لوگوں کی امڈی بھیڑ

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آبادمیں دعا فاؤنڈیشن کے ذریعے ائی جے فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مرد حضرات کے لیے مختلف کھیلے تو وہیں خواتین اور بچوں کے لیے مختلف لذیز کھانوں کا مرکز بنایا گیا ہے،اس ائی جے فیسٹیول کی روح رواں رکن پارلمان سید اِمتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ ہم نے اورنگ آباد شہریان کے لیے۔اس طرح کا ایک پلیٹ فارم مہیا کروایا ہے، جہاں پر مختلف قسم کے لذیذ کھانوں کی دکانیں لگوائی گئی ہے۔

ایم پی امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ اکثر مسلم خواتین اپنے گھروں میں ہی رہتی ہے، اور بازاروں میں کھانے کے لیے نہیں جاتی ہے، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیسٹیول منعقد کیا گیا ہے۔ خواتین کی حفاظت کو دیکھتے ہوئے اس فیسٹیفل میں والنٹیرز، سی سی ٹی وی لگائے گئے ہیں، اس فیسٹیول کو تقریبا 15 دن گزر چکے ہیں، لیکن کسی بھی قسم کا ناخوش گوار واقع نہیں ہوا، اس فیسٹیول میں خواتین کو با اختیار بنانے کی بھی کوشش کی گئی ہے، اورنگ آباد شہر کے جو لوکل کاروباری ہیں، ان کا بھی اس فیسٹیول میں بڑے پیمانے پر کاروبار ہو رہا ہے، اس فیسٹیول میں سبھی مذاہب کے لوگ آرہے ہیں، کیونکہ سبھی کو گھومنا اور کھانا اچھا لگتا ہے۔

آئی جی فیسٹیول میں گھومنے آنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ اور ان کے پاس شہر میں گھومنے پھرنے کے لیے کچھ اچھے مقام نہیں ہے، جس کی وجہ سے خواتین گھر میں ہی رہتی ہے، لیکن اس فیسٹیول میں خواتین اور بچّے خود کو محفوظ سمجھ رہے ہیں، اور مختلف کھانوں کی دکانیں سے خرید کر کھا رہے ہیں،کھانا کھانے کے لیے خواتین کو الگ سے ایک جگہ بھی بنائی گئی ہے جہاں پر وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کھانا کھا رہی ہے، اس فیسٹیول میں گھومنے آئے بچوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین کو پچھلے کچھ دنوں سے اس فیسٹیول میں آنے کے لیے زور دے رہے تھے، اب اس فیسٹیول میں آکر بچوں کافی لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
ساتھ ہی یہاں پر آئے خواتین کا کہنا ہے کہ یہ جگہ بالکل خواتین کے لیے محفوظ ہے، کیونکہ یہاں پر باحجاب خواتین نظر آرہی ہے، اور خواتین کے لیے عمدہ انتظامات کیے گئے ہیں، اور ہر قسم کی سہولت خواتین کو فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی شخصیات کے لئے استقبالیہ تقریب

اس فیسٹیول میں دکان لگانے والے کاروباریوں کا کہنا ہے کہ انہیں امید نہیں تھی، کہ ان کا کاروبار اتنا اچھا چلیں گے، بیرونی ریاستوں اسے آئے کاروباریوں کا کہنا ہے کہ ان کی دکانوں کو اورنگ آباد کے شہریان کافی پسند کر رہے ہیں، کیونکہ ان کے پاس جو کھانے بنائے جا رہے ہیں وہ اورنگ آباد کی ہوٹلوں میں نہیں ملتے ہے۔

ان دکانداروں کے پاس مختلف اقسام کے لذیذ کھانے دستیاب ہیں، شہر کے چھوٹے کاروباریوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس فیسٹیول کے ذریعے اپنے کاروبار کو آگے بڑھانے کا ایک موقع بھی دیا گیا، تاکہ یہ لوگ بھی کچھ کما سکیں یہاں پر سبھی مذاہب کے لوگ اپنا کاروبار کر رہے ہیں، خاص طور سے خواتین کو تجارت کے ذریعے اگے بڑھانے کی بھی کوشش اس فیسٹیول کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.