ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن سے غریبوں میں فاقہ کشی - etv bharat news

اورنگ آباد شہر میں لاک ڈاؤن کے سبب غریب مزدور فاقہ کشی کے شکار ہیں ایسے حالات میں کچھ فلاحی تنظیمیں مسلسل غریب مزدوروں کے درمیان کھانا تقسیم کررہی ہیں۔

لاک ڈاؤن سے غریبوں میں فاقہ کشی
لاک ڈاؤن سے غریبوں میں فاقہ کشی
author img

By

Published : May 29, 2021, 2:03 PM IST

اورنگ آباد: عالمی وبا کورونا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، اس کے پیش نظر یومیہ مزدوری کرنے والے لوگ فاقہ کشی کے شکار ہورہے ہیں۔

ویڈٖیو

گزشتہ دو ماہ سے اورنگ آباد شہر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، ایسے حالات میں کچھ فلاحی تنظیمیں مسلسل غریب مزدوروں کے درمیان کھانا تقسیم کررہی ہیں۔ ان تنظیموں میں شامل ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن، ہنگرفری اورنگ آباد اور نوجوانان اورنگ آباد اپنے باہمی اشتراک سے شہر کے نواحی علاقوں میں لوگوں کی بھوک مٹانے میں مصروف ہیں۔

لاک ڈاؤن سے غریبوں میں فاقہ کشی
لاک ڈاؤن سے غریبوں میں فاقہ کشی

شہر میں لاک ڈاؤن سے مثبت اثرات کے ساتھ ساتھ اب منفی اثرات بھی ظاہر ہونے لگے ہیں، غریب طبقے کے علاوہ متوسط گھرانے بھی فاقہ کشی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔

دوسری جانب ادھو ٹھاکرے حکومت نے غریبوں اور محنت کشوں کے تعلق سے خوش کن وعدے تو کیے تھے لیکن وہ زمینی حقیقت سے دور ہیں، جس کے نتیجے میں دینے والے ہاتھ کم اور مانگنے والے ہاتھ زیادہ ہورہے ہیں۔ وہیں فلاحی تنظیموں کو بھی سرمایہ کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.