پولیس نے بتایا کہ دو روز قبل پروین بھگوان راؤ گوانگکر (45)، اہلیہ اشونی (38)، بیٹیاں سیجل (20) اور سمیکشا (14) ایک فور وہیلر گاڑی کرایہ پر لیکر اپنے بہنوئی سدھیش سے ملنے گئے تھے۔ اور ان لوگوں نے وہاں سے اپنے بہنوئی کے گھر ودربھ جانے کے بارے میں بتایا۔
پولیس نے بتایا کہ انہوں نے مبینہ طور پر سرحدی ضلع یوتمل کے مرلی گاؤں میں سہسترکنڈ آبشار میں کود کر خود کشی کر لی۔
ذرائع کے مطابق کہ پروین کی لاش تحصیل ہمت نگر کے اسلام پور کے قریب سے ملی ہے جب کہ اشونی اور سدھیش کی لاشیں جمعرات کے روز درادی سے ملی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سمیکشا اور سیجل کی لاش تاحال بازیاب نہیں ہوسکی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ پروین کے والد بگوان راؤ گوانکرراؤ ہنڈگاؤں کے معروف کرانہ تاجر ہیں اور ان کے دونوں بیٹوں پروین اور پرشانت کے درمیان اس پراپرٹی کے حوالہ سے تنازع ہوا تھا۔ اس کے بڑے بیٹے پروین نے اس تنازعہ سے پریشان ہوکر اپنے پورے کنبہ کے ساتھ خود کشی کرلی۔