ETV Bharat / state

ممبئی: منشیات کے خلاف کارروائی، پانچ گرفتار - ممبئی نیوز

ممبئی میں منشیات اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے والی ایجنسیاں سرگرم ہیں اس کے باوجود منشیات فروش نشہ آور اشیاء فروخت کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی راستہ نکال لیتے ہیں۔

منشیات کے خلاف کارروائی
منشیات کے خلاف کارروائی
author img

By

Published : Sep 8, 2021, 7:46 PM IST

ممبئی میں منشیات کے خلاف مہم میں کارروائی کے دوران نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کوڈین نام کی کف سیرپ کے ساتھ پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاری ممبئی کے متعدد علاقوں سے ہوئی ہے جس میں اس سیرپ کے ساتھ ساتھ دوسری نشہ آور اشیاء ضبط کی گئی ہیں۔

منشیات کے خلاف کارروائی

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے نے بتایا کہ ممبئی کے بائیکلہ علاقے سے بڑی مقدار میں اس سیرپ کے ساتھ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

جانکاری میں واضح ہوا ہے کہ یہ سیرپ ان علاقوں میں بڑی آسانی سے دستیاب ہوتی ہیں۔

بتادیں گزشتہ ایک برس میں ہونے والی کارروائیوں میں جن ملزمین کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ذریعه کارروائی کی گئی ان میں مسلم ملزمین کی اکثریت ہے اسی لیے معاشرے کو نشہ سے آزاد کرانے کے لیے گاہے بگاہے مساجد اور کمیونٹی سینٹر میں اس کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے تاکہ نوجوان نسل کو اس کی زد اور تباہی سے بچایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.