مالیگاوں میں اولین فلائی اوور پل معین الدین چشتی پل کی تعمیر کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے فنڈ کو منظوری مل گئی ہے۔ اس پل کی لمبائی پانچ سو میٹر ، میعاد دو برس اور خرچ اکیس کروڑ روپیے بتائے جارہے ہیں۔ لیکن پل گزشتہ ڈھائی برسوں سے زیر تعمیر ہے۔
گزشتہ پارلیمنٹ انتخابات کے وقت پل کا افتتاح عمل میں آ یا تھا۔ بعد ازاں اسمبلی الیکشن کے وقت ٹھیکداری پر بد عنوانی کی وجہ سے روک لگا دیا گیا۔ اب کارپوریشن الیکشن کے ڈھائی برس باقی ہیں اور پھر سے پل ایک بحث کا مدعا ہے۔
معین الدین چشتی کے نام پر بنائے جا رہے فلائی اوور پل شہر کی سب سے اہم شاہراہ جونا آگرہ روڈ پر ہونے کی وجہ سے عوام کیلیے درد سر بن گیا ہے۔ جس پر بے انتہا ٹریفک اور روڈ کی حالت خستہ ہونے کی وجہ سے روزآنہ حادثات ہو رہے ہیں۔
اب تک کئی لوگوں کی اموات بھی اس پل کے قریب ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں : 'مہاراشٹر میں بی جے پی شیوسینا اتحاد کی حکومت بنے گی'
اس پل کی غیر معیاری تعمیرات کی وجہ سے ٹھیکہ دار کو بلیک لسٹ بھی کیا جا چکا ہے۔ اس پل کی تعمیر کو دیکھ کر ایک انجینیئر بآسانی کام کے غیر معیاری تعمیر کا اندازہ لگا سکتا ہے۔
فی الحال بر سر اقتدار ایم ایل اے ایم آئی ایم سے ہے اور اپوزیشن میں کانگریس پارٹی ہے۔ تو کیا ایسے حالات میں ا س پل تعمیر مکمل ہوسکے گی؟