آج صبح 11 بجے مہاراشٹر اسمبلی کے اجلاس میں پوار بجٹ ڈرافٹ پیش کریں گے، انھوں نے اس تعلق سے اسمبلی میں ریاست کے مالی سروے کی رپورٹ پیش کی تھی۔
مہاراشٹر کی دگرگوں معیشت کے درمیان ٹھاکرے حکومت کے پہلے بجٹ میں سبھی کی نگاہیں اس بات پر مرکوز ہے کہ ان کے اب بجٹ سے ریاست کی عوام مطمئن ہوتی ہے یا نہیں۔
معاشی سروے کی رپورٹ میں زراعتی ترقی کو ظاہر کیا گیا ہے لیکن صنعتی شعبے میں بڑھتی بے روزگاری کو بھی ظاہر کیا گیا ہے۔