محکمۂ فائر کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ ممبئی شہر کو مکمل طور سے سینیٹائز کرے۔
آج اسپرنگ مشین کو سڑکوں پر استعمال کرنے سے قبل اس مشین کا جائزہ خود ممبئی محکۂ فائر کے سربراہ پربھات رنگدالے نے بی ایم سی کے صدر دفتر کے باہر لیا۔
واضح رہے کہ اس مشین کے ذریعے پانی کے ساتھ سوڈیم ہائپو کلو رائٹ کے والی اس آمیزش سے پورے شہر کو سینیٹائز کیا جائے گا۔ محکمہ فائر نے اس مشین کو آج سے ہی ممبئی کی سڑکوں پر اپنے افسروں کے ساتھ مامور کر دیا ہے۔
محکمۂ فائر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس طرح کی مشینوں کا پہلی بار استعمال کیا جا رہا ہے کیونکہ شہر اور ملک میں پہلی بار ایسی وباء کا اثر ہوا ہے اور اس مشین کے ذریعہ شہر میں کرونا وائرس کے خاتمہ کی امید ہے۔
حالانکہ محمکہ فائر اپنی ان گاڑیوں کا بھی سہارا لے رہا ہے جس کا استعمال وہ ہنگامی حالات میں آگ پر قابو پانے کے لئےکرتے ہیں۔
محکۂ فائر نے کرونا وائرس وباء کو دیکھتے ہوئے اپنے پاس پانچ لاکھ چون ہزار لیٹر ایسے پانی کا ذخیرہ رکھا جمع کیا ہے جس میں پوری طرح سے سوڈیم ہائپو کلو رائٹ کی آمیزش کی گئی ہے۔
اس آمیزش کو اسپرنگ (فوارہ) مشین کے ذریعہ پورے ممبئی شہر میں چھڑکا جائے گا تاکہ شہر میں کورونا وائرس کے خطرے پر قابو پایا جاسکے۔