ETV Bharat / state

Fire Breaks Out In Daund Railway Station دؤنڈ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین میں آگ لگ گئی

ممبئی سے متصل پونے کے دؤنڈ میں ٹرین میں آگ لگ جانے کا واقعہ پیش آیا۔اس واقعے میں کسی کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے.اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

دؤنڈ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین میں آگ لگ گئی

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 2:59 PM IST

دؤنڈ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین میں آگ لگ گئی

دؤنڈ:مہاراشٹر کے دؤنڈ ریلوے اسٹیشن پر سائڈنگ ریک میں خالی ٹرین کے ڈبے میں آگ لگنے سے بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔ واقعہ کے بعد فوراً آگ پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن تب تک آگ کی زد میں ٹرین کے خاصے حصے آچکے تھے۔ اس کی وجہ سے خالی ڈبہ جل کر خاک ہوگیا۔ محکمہ ریلوے نے اب تک آگ لگنے کی صحیح وجہ کا انکشاف نہیں کیا ہے لیکن حادثہ کی جانچ کے لئے ریلوے نے تفتیشی ٹیم تشکیل کرنے کا اعلان کیا ہے جو آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ قیاس آرائی ہے کہ جائے وقوع پر سوکھی جھاڑیاں تھی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

آگ لگنے سے گارڈ کے کمپارٹمنٹ میں موجود برقی آلات سمیت تمام سامان جل کر خاک ہوگئے۔ ریلوے اسٹیشن کا کچرا مذکورہ ریک کے اندر اور اس کے آس پاس ڈال دیا جاتا ہے۔ریک کے آس پاس جھاڑیاں ہونے کے سبب آگ لگنے کا خطرہ برقرار رہتا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔اس معاملے میں جانچ ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ان کی رپورٹ پر ہی آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Enemy Property اورنگ آباد شہر کی 22 ایکڑ اراضی دشمن کی ملکیت قرار

انہوں نے کہاکہ لاپرواہی کی کوئی بات نہیں ہے اس کے باوجود اس کی جانچ کی جائے گی۔ دؤنڈ میونسپلٹی کے فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا افسران کے مطابق اگر آگ پر قابو نہیں پایا جاتا تو مزید تباہی ہو سکتی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.