ممبئی: ممبئی کے بھنڈی بازار علاقے میں الصادق ہسپتال سے متصل ایک دکان میں آگ لگ گئی۔ ممبئی فائر بریگیڈ (ایم ایف بی) کی ٹیم نے آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا، تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ چونکہ عمارت ہسپتال سے متصل ہے۔ اس لیے ممبئی فائر بریگیڈ کے عملے مزید مستعد نظر آئے۔ تاہم اس دوران آس پاس کی دکانداروں میں خوف و ہراس پھیل گیا کہ کہیں آگ ان کی دکانوں کو اپنی زد میں نہ لے لے۔ اس لیے دکاندار اپنے سامان لے کر ارد گرد منتقل ہوتے ہوئے دیکھے گئے۔ وہیں آگ پر فائر بریگیڈ کے عملے کی جانب سے قابو پاتے ہی گرد و نواح کے علاقوں کو گھنے دھوئیں نے اپنی زد میں لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق آگ عمارت کے اندر کسی کارخانے میں لگی تھی، وہیں آگ لگنے کی اصل وجہ سے بارے میں اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ بھیڑ کی وجہ سے محکمہ فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ پر قابو پانے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی پولیس نے اطراف میں موجود گاڑیوں کو جائے واردات سے دور لے جا کر کھڑا کرنے کے لیے کہا، ایسا بتایا جا رہا ہے کہ عمارت کے اندر ایک کارخانہ تھا جہاں آگ لگ گئی۔ اس سے پہلے کی آگ پر قابو پایا جاتا، آگ پوری طرح پھیل چکی تھی۔ اطراف کے لوگوں نے پولیس اور فائر بریگیڈ کو کال کرکے اس کی اطلاع دی، جس کے بعد فائر کی ٹیم نے جائے واردات پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کوشش کی اور آدھے گھنڈے میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ یہ علاقہ بھیڑ بھاڑ والا علاقہ ہے، کار بائیک کے علاوہ پیدل چلنے والوں کو بھی یہاں گزرنے میں بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عمارت اور کپڑے کی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھ کو بھی پوری طرح سے تاجروں نے قبضے میں لیے رکھا ہے، یہی سبب ہے کی آگ کی اکثر وارداتیں یہاں پیش آتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں: