ETV Bharat / state

Hate Speech case in Aurangabad نفرت انگیز تقریر معاملے میں کالی چرن مہاراج سمیت تین لوگوں کے خلاف ایف آئی آر - دیہی پولیس نے کالی چرن مہاراج

مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع کے سلوڑ میں مذہبی جلسے کے دوران نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں پولیس نے کالی چرن مہاراج سمیت تین لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ پروگرام کے دوران کالی چرن مہاراج نے اشتعال انگیز بیان دیا گیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے آئی پی سی کی مختلف سیکشن کے تحت معاملہ درج کیا گیا۔

کالی چرن مہاراج سمیت تین لوگوں کے خلاف ایف آئی آر

author img

By

Published : May 17, 2023, 11:59 AM IST

نفرت انگیز تقریر معاملے میں اورنگ آباد میں تین خلاف ایف آئی آر

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع سلوڑ میں گذشتہ روز ہفتہ کی شب سلوڑ کے مودھا بزرگ میں ہندو جنجا گرن سبھا کا اہتمام کیا گیا جس میں متنازع بیان بازی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سلوڑ دیہی پولیس نے کالی چرن مہاراج اور منتظمین کے خلاف منافرت پر بینی بیانات دینے کی شکایت درج کی ہے۔ ان لوگوں پر الزام ہے کہ انہوں نے متنازع بیان بازی کرکے پُر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ اس پروگرام میں ہندو جاگرن سمیتی کے کالی چرن مہاراج عرف ابھیچیت دھنجے سارگ ساکن اکولا، سلوڑ کے بی جے پی سٹی صدر کملیش کٹاریہ، پلاننگ کمیٹی کے صدر اور بی جے پی کارکن سنیل ترمبک جادھو مودها اور ایک نامعلوم شخص موجود تھے جنہوں نے مبینہ طور پر متنازع بیان بازی کی۔

اس کے علاوہ سلوڑ کے آر ایس ایس کے دانشور ضلع سربراہ کیتین کلیانکر پر بھی معاملہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے پر درج کیا گیا۔ سلوڑ سٹی پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر اور سیشن راو کے مطابق کالی چرن مہاراج نے اس میٹنگ میں اشتعال انگیز تقریر کی اور دو طبقات کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Onion Farmers Protest مہاراشٹر میں پیاز پیدا کرنے والے کسانوں نے 'راستہ روکو تحریک' شروع کی

بی جے پی کے سلوڑ شہر صکے در کملیش کٹاریہ نے کہا کہ تمام شہریوں لیے اپنے مذہب کا احترام کرنا فطری بات ہے۔ اپنے مذہب کی تبلیغ کرنے کا حق ہندوستانی قانون کے ذریعہ سب کو ملا ہے۔ ہم ہندو ہیں اور ہمیں اپنے مذہب پر فخر ہے۔ ہم اپنے ہندو مذہب کی تشہیر اسی بنیاد پر کر رہے ہیں۔ کیا ہمارے مذہب کی تشہیر کرنا جرم ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.