ETV Bharat / state

مالیگاؤں: وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ درج - وسیم رضوی کے ذریعہ سپریم کورٹ میں عرضی

ریاست مہاراشٹر کا مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں گزشتہ روز اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے چئرمین وسیم رضوی کے خلاف مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مالیگاؤں: وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ درج
مالیگاؤں: وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ درج
author img

By

Published : Mar 19, 2021, 11:33 AM IST

مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی سے 290 کلو میٹر دور فاصلے پر واقع صنعتی شہر مالیگاؤں میں متحدہ محاذ کی اپوزیشن لیڈر اور جنتا دل سیکولر کی کار گزار صدر شان ہند نہال احمد نے وسیم رضوی کے ذریعہ سپریم کورٹ میں قرآن کی 26 آیتوں کو حذف کرنے کی عرضی داخل کرنے والے معاملے کے خلاف عائشہ نگر پولیس اسٹیشن (مالیگاؤں) میں مقدمہ درج کروایا ہے.

اس موقع پر شان ہند نہال احمد نے ای وی ٹی بھارت کو بتایا کہ پورے ہندوستان کی نظر مالیگاؤں شہر پر ہوتی ہے کہ اگر کہیں ظلم و زیادتی ہوتی ہے تو ایسے میں اس شہر کا کیا رخ ہوتا ہے۔یہ شہر ایک مثال ہے جو پورے ہندوستان کو ایک راستہ دیکھاتی ہے۔اسی روایت کو قائم رکھتے ہوئے گزشتہ شب ملعون وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔

مالیگاؤں: وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ درج

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ صدر جمہوریہ ہند اور چیف جسٹس آف انڈیا کو ایک متکوب روانہ کرکے مطالبہ کیا جائے گا کہ وسیم رضوی کی پیٹشن کو خارج کی جائے اور اس پر سخت جرمانہ عائد کیا جائے۔

اس ضمن میں کل جماعتی تنظیم کے رکن اطہر اشرفی نے کہا کہ وسیم رضوی کے قرآن مخالف بیان کے بعد ملک بھر میں سخت مذمت اور احتجاج کیا جارہا ہے اور اس معاملے کے بعد وسیم رضوی کے اہل خانہ نے بھی اسے گھر سے نکال دیا اور یہ اعلان کردیا کہ اس سے انکا کوئی تعلق نہیں ہے۔وسیم رضوی ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے اور ایک خاص مکتب فکر کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وسیم رضوی کے خلاف عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ (104)153 اور (A) 295 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے چئرمین وسیم رضوی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے قرآن مجید کی 26 آیات کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس نے کہا کہ ان آیات سے دنیا میں دہشت گردی پھیلتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.