ETV Bharat / state

میونسپل و ریلوے افسران کےخلاف ایف آئی آر درج

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے فٹ اوور بریج حادثے کی جانچ کا حکم دیا ہے، جب کہ ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو 5-5 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50۔50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Mar 15, 2019, 9:15 PM IST

گزشتہ دنوں ممبئی میں دادا بھائی نوروجی روڈ پر واقع فٹ اوو بریج گرنے سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ تعداد بڑھ کر 6 ہوگئی ہے۔

پولیس نے مرمت میں لاپروائی برتنے والے میونسپل کارپوریشن اور سینٹرل ریلوے افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

فوٹ اوور بریج کے دوسرے حصہ کو منہدم کردیا گیا ہے اور سڑک پار کرنے کے لیے ڈیوائڈر کو بھی توڑ دیا گیا ہے۔

حادثہ میں دو خواتین سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔جن میں دونرسیں بھی شامل ہیں۔

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اس حادثہ کی جانچ کا حکم دیا ہے اور اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جب کہ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اجے مہتا اور پولیس کمشنر سنجے بروے سے بات چیت کی۔
وزیراعلیٰ نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو 5-5لاکھ لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50۔50 ہزار روپے دینے اور طبّی خرچ مفت فراہم کرنے کی بات کہی ہے۔

جمعہ کی صبح فڑنویس نے قریبی سینٹ چارج اسپتال کا دورہ کیا اور زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی اور یقین دلایا کہ لاپروائی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.