ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے تعلق رکھنے والے دلیپ لوناوت نے بامبے ہائی کورٹ میں ایک ہزار کروڑ روپے کے معاوضہ کے لیے رٹ عرضی داخل کی ہے۔ انہوں نے مرکزی وزارت صحت کی اے ایف آئی کمیٹی کے اعتراف کو بنیاد بناکر عرضی داخل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزارت صحت نے اعتراف کیا کہ ان کی بیٹی کی موت ویکسین لینے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنی عرضی میں مرکزی، ریاستی حکومت اور سیرم انسٹیٹیوٹ اور ان کے معاون اداروں کو مورود الزام ٹھہرایا ہے۔ father Claims Daughter Died of COVID Vaccine Side Effects
دلیپ لوناوت کے مطابق ان کی بیٹی ڈاکٹر اسنیہل لوناوت ناسک کے اِگت پوری میں واقع ڈینٹل کالج میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔ 28 جنوری 2021 کو اسنیہل نے کورونا ویکسین کا ٹیکہ لیا، لیکن یکم مارچ 2021 کو اس کی موت ہوگئی۔ دلیپ لوناوت کا کہنا ہے کہ سال بھر سے ان کا خاندان بیٹی کی موت کے ذمہ داروں کے خلاف جدوجہد کررہا ہے۔'
دلیپ لوناوت کا کہنا ہیکہ مرکزی وزارت صحت کی اعلی سطح کی کمیٹی اے ایف آئی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی بیٹی کی موت ویکسینیشن سے ہوئی ہے، اسی رپورٹ کو بنیاد بناکر ہائی کورٹ میں دعوی داخل کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی بیٹی کی موت پر ایک ہزار کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ Seeks Rs 1000 Core Compensation
عرضی میں مرکزی، ریاستی حکومت اور سیرم انسٹیٹیوٹ اور ان کے معاون اداروں کو مورود الزام ٹھہرایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: