ETV Bharat / state

Haider Bayabani Passes Away: ادب اطفال کے اہم ستون حیدر بیابانی کا انتقال

author img

By

Published : Jan 19, 2022, 11:05 PM IST

ممتاز اردو شاعر و ادیب حیدر بیابانی کئی دنوں کی علالت کے بعد آج دار فانی سے رخصت کرگئے Haider Bayabani Passes Away۔ ادیبوں نے حیدر بیابانی کے سانحہ ارتحال کو ادب اطفال کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔

ادب اطفال کے اہم ستون حیدر بیابانی کا انتقال

مدھیہ پردیش کے اردو ادیبوں نے معروف اردو شاعر و ادیب Haider Bayabani Passes Away حیدر بیابانی کے سانحہ ارتحال کو مدھیہ پردیش کے ادب اطفال کے نا قابل تلافی نقصان سے تعبیر کیا۔ حیدر بیابانی نے اپنی 74 سالہ زندگی میں 50 برس سے زائد کا عرصہ ادب اطفال کے لیے وقف کردیا تھا۔ ادب اطفال پر ان کے ذریعہ لکھی گئی نظمیں بھارت و پاکستان کے اسکولوں میں نصاب کا حصہ ہیں۔

خبروں کے مطابق حیدر بیابانی کئی دنوں کے علیل تھے۔ اچلپور مہاراشٹر میں حیدر بیابانی کی تدفین ہوگی۔

حیدر بیابانی کی مختلف موضوعات پر 55 کتابیں شائع ہوچکی ہے۔ ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں مدھیہ پردیش اردو اکادمی، مہاراشٹر اردو اکادمی، اترپردیش، بہار اور ہریانہ اردو اکادمی نے انہیں با وقار اعزاز سے سرفراز کیا ہے۔

حیدر بیابانی کی ولادت یکم جولائی 1948 کو مہاراشٹر کے تاریخی شہر اچلپور کے کرج گاؤں میں ہوئی اور انتقال بھی ان کا اچلپور مہاراشٹر میں ہوا۔

حیدر بیابانی نے ابتداء سے چوتھی جماعت تک کی تعلیم اپنے گاؤں میں ہی حاصل کی پھر پانچویں جماعت سے دسویں جماعت تک کی تعلیم ضلع پریشد اسکول اچلپور سے حاصل کی۔ گیارہویں اور بارہویں کی تعلیم انہوں نے رحمانیہ اسکول سے حاصل کی۔

واضح رہے کہ حیدر بیابانی کا رشتہ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بھی رہا۔ ان کے فرزند قمر غوث بھوپال میں ای ٹی وی بھارت کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حیدر بیانی کے سانحہ اتحال پر ای وی وی بھارت انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.