ممبئی : سنہ 2020 ممبئی پولیس نے الزام عائد کیا تھا کہ ایک اسپا پارلر میں مساج کے نام پر جسم فروشی کا کاروبار کیا جا رہا تھا ۔ لیکن معاملہ جب کورٹ میں پہنچا تو پولیس کا یہ الزام زیادہ دیر تک نہیں ٹک سکا اور ملزمین کو بری کر دیا گیا ۔
ملزمین کے وکیل ایڈوکیٹ سوریہ ناڈر نے بتایا کہ پولیس نے معاملہ درج کرنے کے لیے بوگس کسٹمر اور گواہان کو تیار کیا جن پر کریمنل کیسس درج ہیں ملزمین کے وکیل نے کورٹ میں یہ بات بتائی کہ یہ لوگ جب کسی بھی اسپا سنٹر یا مساج پارلر سے وصولی کرتے تھے اگر انہیں وصولی کی رقم نہیں ملتی تھی تو یہ لوگ پولیس کو گمراہ کر کے اس جگہ پر چھاپے ماری کر کے معاملہ درج کرواتے تھے۔ false case register Againt spa parlour,Police
یہی نہیں جب پولیس نے کورٹ میں چارج شیٹ فائل کی تو اس کے بعد سے بوگس کسٹمر اور پنچ دونوں لاپتہ ہو گئے۔ پولیس نے کورٹ کو بتایا کہ وہ نہیں مل رہے۔ملزمین کے وکیل نے بتایا کہ پولیس کے ذریعے تیار کئے گئے یہ لوگ خود کئی پولیس تھانوں سے فرار چل رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے اب وہ کورٹ میں بھی نہیں آرہے ہیں۔
ملزمین کے وکیل نے کہا کہ اگر پولیس کسی بھی طرح کا معاملہ درج کرتی ہے سب سے پہلے پنچ اور گواہان کے کریمنل بیک گراؤنڈ کی جانچ کرے تاکہ کسی کے ساتھ بھی وصولی یا ذاتی مفاد کے سبب جھوٹا کیس نہ درج کیا جائے ۔ punch and bogus customer disappeared
یہ بھی پڑھیں : Atul Save on Decorated Cart وزیر اتل ساوے نے بیل گاڑی پر بیٹھ کر فصلوں کے نقصان کا جائزہ لیا