اورنگ آباد پولیس نے جعلی نوٹ چھاپنے والے گروہ کو گرفتار کیا۔ یہ گروہ سو، دو سو اور دو ہزار روپے کے جعلی نوٹ چھاپ رہا تھا۔ پولیس کو خفیہ معلومات ملی تھی کہ بازار میں بڑے پیمانے پر 100 اور 2000 کی جعلی نوٹز آرہی ہیں جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اورنگ آباد کے ٹی وی سینٹر علاقے سے 2 افراد کو گرفتار کیا۔
ان سے کی گئی پوچھ گچھ میں نقلی نوٹ دینے والے کا پتہ چلا۔ پولیس نے اسے گرفتار کیا اور اس کے پاس سے جعلی نوٹ، کمپیوٹر اور 3 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کا سامان ضبط کیا۔ ان تینوں افراد کے خلاف اورنگ آباد کے سڈکو تھانے میں کیس درج کیا گیا۔
اس ضمن میں پولیس کی تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مالیگاؤں میں دو دیسی پستول کے ساتھ ایک نوجوان گرفتار