فڑنویس نے حکومت سازی کے تعلق سے کوئی بھی تبصرہ نہیں کیا بلکہ انہوں نے کہا کہ 'میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ نئی حکومت جلد تشکیل دی جائے گی، مجھے یقین ہے۔'
واضح رہے کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد سے ہی حکومت سازی کے لیے بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔
دونوں پارٹیوں نے مل کر الیکشن لڑا تھا لیکن وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے دونوں پارٹیوں میں رسہ کشی جاری ہے۔ شیوسینا نے یکساں میعاد کے لیے وزیراعلیٰ کا عہدہ دینے کی پیش کش کی ہے جسے بی جے پی نے تسلیم نہیں کیا ہے۔