ممبئی پولیس کے سابق کمشنر پرم بیر سنگھ کے خلاف میرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن میں رنگ داری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ ایک تاجر ہیں۔
ایف آئی آر میں مجموعی طور پر 8 افراد کا نام شامل ہے جن میں 6 پولیس اہلکار ہیں۔ اس معاملے میں اب تک دو عام شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پرمبیر سنگھ اس وقت سرخیوں میں آئے جب انہوں نے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر وصولی کا الزام عائد کیا تھا۔ اس کے بعد دیشمکھ کو وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔