ETV Bharat / state

اکھنڈ بھارت اور ملک کے آئین کو بدلنے کے لیے اپنی سوچ صحیح طریقہ سے ظاہر کریں: پرکاش امبیڈکر

ونچت بہوجن آگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر نے کہا ہے کہ اکھنڈ بھارت اور ملک کے آئین کو بدلنے کے لیے اپنی سوچ صحیح طریقہ سے ظاہر کریں۔ اس موقع پر انہوں نے او بی سی لیڈر چھگن بھجبل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ Express your thoughts in the right way to change the constitution of Akhand Bharat and the country: Prakash Ambedkar

Prakash Ambedkar
Prakash Ambedkar
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 12:35 PM IST

ممبئی: دادر کے شیواجی پارک میں ونچت بہوجن آگھاڑی کے اجلاس میں ونچت بہوجن آگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر نے او بی سی لیڈر چھگن بھجبل کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ میرے چکر میں مت پڑیں۔ اس سے کہ پہلے آپ کہاں تھے؟ بتاؤں کیا؟ یہ سب کو پتہ ہے کہ آپ کہاں تھے۔ اس اجلاس میں کانگریس لیڈر نانا پٹولے بھی موجود تھے حالانکہ اجلاس میں راہل گاندھی کو بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن وہ دیگر ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر شامل نہیں ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں:

Prakash Ambedkar دیوالی کے بعد اور لوک سبھا انتخابات سے پہلے ملک کہ حالات بگڑسکتے ہیں: پرکاش امبیڈکر

پرکاش امبیڈکر نے مراٹھا ریزرویشن کے سلسلہ میں کہا کہ اس کی کیا اور کیوں ضرورت ہے یہ ہمارے سماج کے سیاسی رہنماؤں کو نہیں سمجھ میں آ رہا ہے۔ یہ اجلاس اس لیے منعقد کیا گیا ہے کہ فروری یا مارچ میں الیکشن ہیں۔ اس لیے ہمیں اپنے حقوق کا کیسے استعمال کرنا ہے یہ پتہ ہونا چاہیے۔ ونچت بہوجن آگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ ملک کے آئین کو بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے اکھنڈ بھارت کی بات کی ہے۔ اکھنڈ بھارت مطلب افغانستان تک ہے اور اس بارے میں آئین بدلنے اور اکھنڈ بھارت کے بارے میں کوئی بھی سیاسی رہنما اپنی سوچ صحیح طریقہ سے نہیں ظاہر کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.