ممبئی: این سی بی کے سابق افسر سمیر وانکھیڈے کو سوشل میڈیا کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہیں۔ وانکھیڈے نے ممبئی پولیس کو اس کی اطلاع دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 14 اگست کو ایک ٹویٹر اکاؤنٹ بنایا گیا اور اسی کے ذریعے سمیر وانکھیڈے کو دھمکی دی گئی۔ Ex NCB officer Sameer Wankhede gets death threat
حال ہی میں سمیر وانکھیڈے کو کاسٹ اسکروٹنی کمیٹی سے کاسٹ سرٹیفکیٹ کے معاملے میں کلین چٹ ملی ہے۔ کاسٹ اسکروٹنی کمیٹی نے 91 صفحات کے حکم میں اس دلیل کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ وانکھیڈے پیدائشی طور پر مسلمان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Forgery Case Against Sameer Wankhede: سمیر وانکھیڑے کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج
یہ پورا معاملہ پچھلے سال اس وقت سامنے آیا جب سمیر وانکھیڈے ممبئی میں نارکوٹک کنٹرول بیورو کے سربراہ تھے اور انہوں نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے کو منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نواب ملک نے اس وقت کابینہ کے وزیر کے طور پر ذات کے سرٹیفکیٹ کا مسئلہ صرف اس لیے اٹھایا کیونکہ ان کی ٹیم نے نواب ملک کے داماد سمیر خان کو منشیات کے ایک کیس میں گرفتار کیا تھا۔ 2021 کے ڈرگ کروز کیس میں جس میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کا نام بھی شامل تھا۔ اس کیس نے بھی وانکھیڈے مخالف مہم کو مزید تقویت دی۔ اس معاملے کے بعد وانکھیڑے کو این سی بی سے ہٹا دیا گیا تھا۔