ETV Bharat / state

'ماہ محرم میں مجالس کا اہتمام کرنے کی اجازت دی جائے' - کورونا وائرس کی وباء

ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں محرم میں منعقد کی جانے والی مجالس عزا اور محافل ماتم کے اہتمام کے لیے حسین دلوائی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

حسین دلوائی
حسین دلوائی
author img

By

Published : Aug 14, 2020, 6:29 PM IST

کورونا وائرس کی وباء نے گزشتہ چھ ماہ سے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے کر انسانوں کو مختلف پابندیوں میں جکڑ رکھا ہے۔

اس دوران نہ صرف تجارتی، معاشی اور صنعتی سرگرمیاں بڑی حد تک ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں، بلکہ مذہبی رسومات اور عبادتوں کی اجتماعی ادائیگی پر بھی مکمل طور پر قدغن لگا ہوا ہے۔

دنیا بھر کے مسلمانوں میں بالعموم اور بھارتی مسلمانوں میں باالخصوص، یہی پابندی باعث تشویش اور باعث اضطراب بنی ہوئی ہے۔

مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے ماننے والوں میں بھی اجتماعی عبادتوں اور مذہبی تقریبات کے انعقاد پر لگائی گئی پابندیوں کے خلاف بے چینی پائی جا رہی اور اس میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

اسی کے پیش نظر، احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھتے ہوئے مذہبی رسومات و عبادات کی اجتماعی ادئیگی کے لیے مساجد و دیگر عبادت گاہوں کو کھولنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:اورنگ آباد میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

مسلمانوں کے قائدین اور مختلف تنظیمیں نمایاں طور پر اس سلسلے میں کوشاں ہیں کہ حکومت اس ضمن میں مثبت اقدامات اٹھائے۔

کورونا وائرس کے باعث ریاست میں مسلمانوں کو مذہبی اُمور کی ادائیگی میں پیش آ رہی دشواریوں کے ضمن میں سابق رکن پارلیمان و نائب صدر گانگریس پارٹی حسین دلوائی نے یو این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر اور جسمانی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے عبادات اور دیگر مذہبی سرگرمیوں کی اجازت دی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لاگو حکم امتناع کے دوران مسلمانوں نے تمام احکامات پر خندہ پیشانی سے عمل کیا۔

ماہ رمضان المبارک کی نمازیں اور عبادات نیز عید کی نمازیں بھی گھروں پر ہی ادا کیں اور اس دوران اپنے کسی بھی عمل سے حکومت کے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کیا۔

مسلمانوں کے اس قابل ستائش عمل کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

تاہم اسی کے ساتھ حکومت کو اس بات پر سنجیدگی سے غؤر کرنا چاہیے کہ جلد از جلد مذہبی عبادت گاہوں کو کھول کر احتیاطی تدابیر اور جسمانی محفوظ فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اجتماعی عبادت کی اجازت دی جائے۔

اس ضمن میں عوام کو ہو رہی پریشانیوں کا خاتمہ ہو۔

کانگریس پارٹی کے رہنما حسین دلوائی نے اس موقع پر یہ بھی مطالبہ کہ اہل تشیع کی جانب سے ماہ محرم میں منعقد کی جانے والی مجالس عزا اور محافل ماتم کا اہتمام کر نے کے لیے اجازت دی جائے۔

اس ضمن مہں انھوں نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور وزیز داخلہ انیل دیشمکھ سے گفتگوکر کے یہ مطالبہ کیا اور بتایا کہ ماہ محرم الحرام قمری سال کا پہلا مہینہ ہے ، اور شریعت مطہرہ نے اس ماہ کو حرمت و احترام والا مہینہ کہا ہے۔

اس لئے جہاں مسلمانانِ عالم اس مبارک مہینہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے فرمودات کے مطابق روزہ و صدقات کا اہتمام کرتے ہیں۔

وہیں اہل تشیع شیعہ حضرات اس ماہ میں مجالس عزا اور محافل ماتم کا اہتمام کرتے ہیں۔

واقعہ کربلا اور امام حسین (ع) اور آپ کے اصحاب و انصار کی شہادت بھی اسی مہینے میں ہوئی ہے۔

امام حسین (ع) کی شہادت کے بعد، اہل تشیع کے لئے یہ مہینہ عزاداری کا مہینہ ہے اور اہل تشیع ہر سال محرم کے مہینے میں سوگواری اور غم مناتے ہیں۔

حسین دلوائی نے بتایا کہ نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور وزیز داخلہ انیل دیشمکھ ان کے اس مطالبہ پر غور کر نے یقین دلایاہے۔ اور سماجی دوری کو برقرار رکھتے ہوئے نیز دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس بات کی اجازت ملنےکی اُمید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.