وزیراعظم کے اس الزام کی بحریہ کے سابق سربراہ ایل رام داس نے تردید کی ہے۔
علی باغ تعلقہ کے بھائیملہ علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر بحریہ کے سابق سربراہ رام داس نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ'بحریہ کوئی کھلونا نہیں ہے جس سے حکومت کھیلے۔ ہاں، ہم حکومت پر یقین رکھتے ہیں اور اس کی ہدایت پر کام بھی کرتے ہیں مگر ہم انہیں صحیح مشورہ دیتے ہیں چونکہ ماہر وہ نہیں ہوتے ہیں، ہم ہوتے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ'ہمیں ٹیکسی کے طور پر استعمال کیا گیا۔ ان کی اس بات سے ٹیکسی ڈرائیور بھی اتفاق نہیں کریں گے۔'