ETV Bharat / state

ED Arrests Sanjay Raut: ای ڈی نے سنجے راؤت کو گرفتار کرلیا، آج کورٹ میں پیش کیا جائے گا - رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ممبئی کی پاترا چال گھوٹالے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس کے سلسلہ میں ای ڈی نے انہیں کئی بار سمن جاری کیا تھا لیکن کسی وجہ سے راؤت ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوسکے تھے۔ اس دوران انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ نے تقریباً 16 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راؤت کو گرفتار کرلیا۔ ED Arrests Shiv Sena MP Sanjay Raut

Shiv Sena Leader Sanjay Raut Arrest
Shiv Sena Leader Sanjay Raut Arrest
author img

By

Published : Aug 1, 2022, 8:22 AM IST

Updated : Aug 1, 2022, 9:10 AM IST

ممبئی: پاترا چال زمین بدعنوانی معاملے میں انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ نے تقریباً 16 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راؤت کو گرفتار کرلیا۔ جس کے بعد انہیں آج کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ED Arrests Shiv Sena MP Sanjay Raut

قبل ازیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم اتوار کی صبح شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کے گھر پہنچی تھی اور 9 گھنٹوں کی تحقیقات کے بعد انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ ای ڈی پاترا چال گھوٹالے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس دوران سنجے راؤت کے حامیوں کی جانب سے نعرے بازی کی وجہ سے رہائش گاہ کے باہر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ سنجے راؤت کے حامیوں کی نعرے بازی کے درمیان ای ڈی کی ٹیم ان کے ساتھ ان کی رہائش گاہ سے نکل گئی۔ سنجے راؤت کے خلاف 1034 کروڑ روپے کے پاترا چال بدعنوانی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش جاری ہے۔ ای ڈی نے انہیں کئی بار سمن جاری کیا تھا لیکن کسی وجہ سے راؤت ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوسکے تھے۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اتوار کو منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ممبئی میں شیوسینا لیڈر سنجے راؤت کے گھر کی تلاشی لی۔ ای ڈی کی طرف سے راؤت کے خلاف دو سمن جاری کیے جانے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ ای ڈی نے 27 جولائی کو بھی رکن پارلیمان کو طلب کیا تھا۔ سنجے راؤت کو ای ڈی نے ممبئی میں ایک 'چال' کی دوبارہ تعمیر سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا اور ان کی بیوی اور 'ساتھیوں' کے لین دین میں مبینہ بے ضابطگیوں کا الزام لگایا تھا۔

سنجے راؤت یکم جولائی کو اس کیس کے سلسلے میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ممبئی میں ایجنسی کے دفتر میں پیش ہوئے تھے۔ اس کے بعد انہیں ای ڈی نے دو بار طلب کیا لیکن انہوں نے پارلیمنٹ کے جاری اجلاس میں اپنی مصروفیات کا حوالہ دے کر پیش ہونے سے معذرت طلب کی تھی۔

Last Updated : Aug 1, 2022, 9:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.