ETV Bharat / state

Eknath Shinde sworn in as CM: ایکناتھ شندے مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلی - مہاراشٹر کی سیاست

شیوسینا کے باغی رکن اسمبلی ایکناتھ شندے نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ وہیں بی جے پی رہنما دیویندر فڑنویس نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ Eknath Shinde sworn in as CM, Fadnavis his deputy

Eknath Shinde sworn in as CM, Fadnavis his deputy
ایکناتھ شندے بنے مہاراشٹر کے وزیر اعلی
author img

By

Published : Jun 30, 2022, 8:09 PM IST

Updated : Jun 30, 2022, 8:54 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس کو حلف دلایا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے دونوں رہنماؤں کو مبارکباد دی۔ وہیں بی جے پی صدر جے پی نڈا اور وزیر داخلہ امت شاہ نے ایکناتھ شندے اور فڑنویس کو مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ آج ہی ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس نے گورنر سے ملاقات کر کے حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا تھا۔ بدھ کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ گورنر سے ملاقات کے بعد بی جے پی رہنما دیویندر فڑنویس اور ایکناتھ شندے نے ایک پریس کانفرنس کی تھی، جس میں دیویندر فڑنویس نے وزیر اعلی کے عہدے کے لیے ایکناتھ شندے کے نام کا اعلان کیا تھا۔

فڑنویس نے پریس کانفرنس میں اگھاڑی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت میں اتنی بدعنوانی ہے کہ داؤد کے ساتھ تعلق ظاہر ہونے کے باوجود ریاستی وزیر کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہندوتوا کے تحفظ کے لیے شندے کی حمایت کررہی ہے۔ بی جے پی ایکناتھ شندے کی حمایت کرے گی۔ ایکناتھ شندے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں بی جے پی اور شیوسینا نے مل کر الیکشن لڑا تھا۔ ہمیں وزیر اعظم کی قیادت میں مکمل اکثریت ملی ۔ پی ایم نے الیکشن کے دوران بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کیا تھا اور وہ نام سب کے لیے قابل قبول تھا۔ لیکن الیکشن کے بعد شیو سینا کے رہنماؤں نے ان لوگوں کے ساتھ اتحاد کیا جن کے نظریات کی زندگی بھر بالا صاحب ٹھاکرے نے مخالفت کی

فڑنویس نے کہا کہ ایکناتھ شندے کی قیادت میں شیوسینا کے ایم ایل ایز نے مطالبہ کیا کہ ہم کانگریس اور این سی پی کے ساتھ نہیں رہ سکتے اور یہ اتحاد ختم ہونا چاہیے لیکن ان کا مطالبہ پورا نہیں ہوا، اس لیے ان ایم ایل ایز نے آواز بلند کی۔ اس سے قبل بی جے پی رہنما دیویندر فڑنویس کہا تھا کہ وہ کوئی عہدہ نہیں لیں گے، لیکن بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ مرکزی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ دیویندر فڑنویس کو حکومت میں آنا چاہیے۔ اس لیے ان سے ذاتی درخواست کی اور مرکزی قیادت نے کہا کہ دیویندر فڑنویس کو مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنا چاہیے،جس کے بعد فڑنویس نے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔

اس موقع پر ایکناتھ شندے نے کہا کہ ہم اپنے حلقے کی شکایات اور ترقیاتی کاموں کے لیے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے پاس گئے اور انہیں مشورہ دیا کہ بہتری کی ضرورت ہے۔ ہمیں احساس ہونے لگا تھا کہ ہمارے لیے اگلا الیکشن جیتنا مشکل ہوگا۔ اسی وقت ہم نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کا مطالبہ کیا تھا۔ شندے نے کہا کہ ہم نے جو قدم اٹھایا ہے، کسی سے کچھ حاصل کرنے کے لیے نہیں کیا۔ یہ سب ایک نظریہ ہے، بالا صاحب ٹھاکرے کے ہندوتوا اور ریاست کی ترقی کی بات ہے۔ اس لیے ہم اس ایجنڈے کے ساتھ آگے جا رہے تھے۔

مہاراشٹر کے نامزد وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ شیوسینا کے 40 ایم ایل ایز اور آزاد ایم ایل ایز سمیت 50 ایم ایل اے آج ایک ساتھ ہیں۔ ہم ہندوتوا میں اپنے شیوسینا سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے جی کے کردار کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Journey of Eknath Shinde: ایکناتھ شندے، آٹو ڈرائیور سے وزیر اعلیٰ بننے تک کا سفر

Last Updated : Jun 30, 2022, 8:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.