ETV Bharat / state

سرکاری اسپتال میں عید ملن کا پروگرام

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں خدمت خلق گروپ کی جانب سے عید ملن پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

سرکاری اسپتال میں عیدملن کا پروگرام
author img

By

Published : Jun 13, 2019, 1:45 AM IST

عیدالفطر کے موقع پر جہاں ملک بھر میں لوگ خوشیاں منانے میں مصروف تھے، اس وقت اورنگ آباد شہر کے فلاحی ادارے 'کے کے گروپ'کے رضاکار گھاٹی دواخانے کے احاطے میں مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کی شیر خورمے اور ریفریشمینٹ سے ضیافت کر رہے تھے۔

اورنگ آباد کا گھاٹی اسپتال، مراٹھواڑہ کا سب سے بڑا سرکاری اسپتال کہلاتا ہے، اس اسپتال میں بیک وقت دس ہزار سے زائد مریض زیر علاج رہتے ہیں، تقریباً آٹھ اضلاع کے غریب مریض اسی اسپتال کا رخ کرتے ہیں۔

سرکاری اسپتال میں عیدملن کا پروگرام

گھاٹی دواخانے کے مریضوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے اس برس وافر مقدار میں شیرخورمہ بنایا گیا تاکہ مریض ہو یا ان کے رشتہ دار کوئی بھی محروم نہ رہے۔

اس پروگرام میں بلا تفریق مذہب وملت سینکڑوں افراد شامل ہوتے ہیں اور عید کا تہوار مناتے ہیں۔

Intro:Body:

shah imran 5

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.