ETV Bharat / state

ناگپور میں اسکول، کالج اور ہفتہ وار مارکیٹ 7 مارچ تک بند - مارکیٹ بند رکھنے کے فیصلے کا بھی اعلان

کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر مہاراشٹر کے ناگپور شہر میں کابینی وزیر نتن راوت نے آج کورونا پابندیوں کو مزید سخت کرنے کا حکم دیا۔ راوت نے 7 مارچ تک ناگپور میں اسکول، کالج اور ہفتہ وار مارکیٹ بند رکھنے کے فیصلے کا بھی اعلان کیا۔

Schools, colleges will remain close till 7th of March in Nagpur due to covid situation
ناگپور میں اسکول، کالج اور ہفتہ وار مارکیٹ 7 مارچ تک بند
author img

By

Published : Feb 22, 2021, 1:49 PM IST

مہاراشٹر کے کابینی وزیر نتن راوت نے شہر کے ساتھ ساتھ ضلع میں حالات کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ وہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے سخت کارروائی کا فیصلہ لیا۔ اسی مناسبت سے آج سے ناگپور میں سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

ناگپور میں اسکول کالج ہفتہ بازار 7 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شہر میں تمام ریاستی، مذہبی اور سماجی تقریبات پر بھی 7 مارچ تک پابندی عائد کی گئی ہے۔25 فروری تا 7 مارچ منگل کاریالیہ بند رہیں گے۔

شادی کی تقریبات میں صرف 50 افراد کو شرکت کی اجازت ہوں گی۔اس کے علاوہ مین بازار بھی سنیچر اور اتوار کو بند رہےگا۔

ہوٹل، ریستوراں کو نصف گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی، رات نو بجے کے بعد ہوٹل ریستوراں کھلے نہیں رہیں گے۔

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بند کووڈ مراکز بھی شروع کردیئے جائیں گے۔طبی عملے کے ذریعے سروے بھی کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.