پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا ریاستی صدر دفتر اورنگ آباد میں واقع ہے۔ جہاں آج صبح 10 بجے سے ای ڈی نے تقریبا دو گھنٹے تک چھاپہ مار کارروائی کی۔
جانچ کے بعد ای ڈی کے افسران نے پی ایف آئی کے آفس سے کچھ دستاویزات لے گئے۔ اسی طرح پی ایف آئی کے مقامی ذمہ دار سید کلیم کو اپنے ساتھ لے گئے تھے، تاہم کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا گیا ۔
پی ایف آئی کا الزام ہے کہ ملک کے اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے مودی حکومت پی ایف آئی کو نشانہ بنا رہی ہے۔
خیال رہے کہ پی ایف آئی اورنگ آباد میں سماجی کاموں میں کافی سرگرم ہے۔ کورونا وباء کے دوران پی ایف آئی کے کارکنان نے ڈیڑھ سو سے زیادہ لاشوں کی آخری رسومات ادا کی ہے۔
ای ڈی کی کارروائی کے بعد ای ٹی وی بھارت کے نمائندے اسرار الدین چشتی نے اورنگ آباد پی ایف آئی کے شہری صدر عرفان ملی سے خصوصی بات چیت کی۔