ETV Bharat / state

Money Laundering Case: منی لانڈرنگ معاملے ای ڈی نے سنجے راوت سے پوچھ گچھ کی - شیو سینا کے رہنما سجنے راوت

منی لانڈرنگ معاملے میں شیو سینا کے رہنما سجنے راوت سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پوچھ گچھ کی۔ ساتھ ہی سنجے راوت نے ای ڈی آفس میں داخل ہونے سے قبل کہا کہ میں ایک نڈر انسان ہوں کیونکہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا۔ Money Laundering Case

منی لانڈرنگ معاملے ای ڈی نے سنجے راوت سے پوچھ تاچھ کی

author img

By

Published : Jul 1, 2022, 8:07 PM IST

شیوسینا لیڈر سنجے راوت جمعہ کو منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED کے دفتر میں حاضر ہوئے۔ جہاں ای ڈی کے افسران نے ان سے پوچھ تگچھ کی۔ راوت صبح ساڑھے گیارہ بجے ای ڈی کے دفتر پہنچے جہاں ان کے وکلا کی ٹیم بھی موجود تھی۔ ذرائع کے مطابق ای ڈی کے اہلکار نے ان سے ممبئی کے گورگاؤں علاقے میں پترا چاول کی تعمیر نو سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہونے اور ان کی بیوی ورشا راوت سے مبینہ طور پر مالی لین دین کے تعلق سے پوچھ گچھ کی۔ Money Laundering Case

راوت نے ای ڈی آفس میں داخل ہونے سے قبل کہا کہ میں ایک نڈر انسان ہوں کیونکہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا۔ اگر یہ سب کچھ سیاسی ہے تو ہمیں بعد میں پتہ چل جائے گا۔ ابھی، مجھے لگتا ہے کہ میں ایک غیر جانبدار ایجنسی کے پاس جا رہا ہوں، اور مجھے ان پر پورا بھروسہ ہے۔'

واضح رہے کہ راوت کو ای ڈی نے ایک ایسے وقت میں طلب کیا تھا، جب شیو سینا اپنے اراکین اسمبلی کے ایک گروپ کی بغاوت سے لڑ رہی تھی اور ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مہاراشٹر وکاس اگھاڑی (MVA) حکومت کو بچانے کے لیے جدوجہد کر رہی تھی جس کے بعد آج ای ڈی نے انہیں سمن کرکے طلب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ای ڈی کے سامنے میں پیش ہوا، سمن کا احترام کرتا ہوں اور تحقیقاتی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرنا میرا فرض ہے۔ میں شیو سینا کے کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ای ڈی کے دفتر میں جمع نہ ہوں۔ فکر نہ کریں۔' راوت نے ایک ٹویٹ میں یہ کہا لیکن اس کے باوجود بھی شیوسینکوں کی ایک بڑی تعداد ای ڈی دفتر کے باہر موجود تھی۔ راوت نے اپنے ٹویٹ میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو بھی ٹیگ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Sanjay Raut To Appear Before ED: سنجے راوت آج ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.