ڈیزاسٹر سیل کے سربراہ وویکا نند کدم نے بتایا کہ 'پالگھر میں آج صبح آٹھ بج کر 48 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 2.7 تھی۔'
زلزلے کا مرکز سطح زمین سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ زلزلے سے کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
ضلع میں کچھ روز قبل 40 منٹ کے وقفے پر زلزلے کے کم از کم چھ جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
ڈنڈالواڑی میں گزشتہ ایک برس کے دوران وقفے وقفے سے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں۔