ریاست مہاراشٹر کے ضلع پالگھر میں آج صبح تقریبا 11 بج کر 57 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 درج کی گئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے
شہریوں نے بتایا ہے کہ 'بورڈی، گھولوڈ، تلاسری اور چاروٹی علاقوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔'