ممبئی: ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے شیواجی پارک میں دسہرہ ریلی منعقد کرنے کے لئے شیوسینا کے دونوں اکائیوں کی طرف سے دائر درخواستوں پر ہائی کورٹ میں سماعت سے ٹھیک ایک دن پہلے جمعرات کو دونوں اکائیوں کو یہاں ریلی کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ Mumbai Municipal Corporation on Dussehra Rally
ڈپٹی میونسپل کمشنر (زون II) رماکانت بیرادار نے کہا کہ 'ممبئی پولیس نے ہمیں مطلع کیا ہے کہ اگر کسی ایک گروپ کو اجازت دی گئی تو امن و امان کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ اس لیے ہم نے دونوں کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں اور دونوں درخواست گزاروں کو اس حوالے سے مطلع کر دیا ہے۔'
دسہرہ ریلی پر یہاں ایک ہفتہ سے زیادہ ہنگامہ برپا ہے اور اخبارات میں سرخیاں بنی ہوئی ہیں۔ یہ شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور ریاست کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کے درمیان سیاسی دشمنی کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Annual Dussehra Rally اجازت ملے یا نہ ملے سالانہ دسہرہ ریلی شیواجی پارک گراؤنڈ میں ہی منعقد ہوگی
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا نے کہا تھا کہ 'شیوسینا کی سالانہ دسہرہ ریلی شیواجی پارک گراؤنڈ میں ہی منعقد کی جائیگی چاہے ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) اس کی اجازت دے یا نہ دیں۔
یو این آئی